ملکوال میں 6869 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا جو بطریق احسن پورا کیا گیا ہے

polio drops

ملکوال(نامہ نگار)ملکوال میں 6869 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف تھا جو بطریق احسن پورا کیا گیا ہے،شہر سے ملحقہ چھوٹی آبادیوں میں بھی ہماری ٹیموں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار ایم او رانا محسن اور ایریا انچارج پولیو ملکوال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم کے کنارے آباد دور دراز سے ہوئے غریب خاندانوں کے بچوں تک بھی ہم نے اپنی ٹیموں کو بھیج کر پولیو کے قطرے پلوائے ہیں جن میں بیشتر بچوں کو پہلے قطرے پلائے ہی نہیں گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں حکومت اور عوام کی بھرپور ڈیوٹی کرتے ہوئے اپنا حق ادا کر رہی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں