ملکوال میں موج میلہ پروگرام،زبیدہ آپا،زرنق،شیریں رحمن اور طاہر چوہدری نے کھانے پکائے،سینکڑوں خواتین کی شرکت

program mela

ٹیلی نار کمپنی کے زیراہتمام موج میلہ پروگرام ، معروف شخصیت زبیدہ آپا ،زرنق، شیریں رحمن اور طاہر چوہدری نے کھانے پکائے ، علاقہ بھر سے سینکڑوں خواتین کی شرکت ، ملک وال کی تاریخ میں خواتین کیلئے پہلا میلہ ہے ایسے میلے لگنے چاہئیں اس سے خواتین کو تفریح کے مواقع ملتے ہیں ، خواتین کے تاثرات۔
ملک وال(نامہ نگار ) ٹیلی نار کمپنی اور مصالحہ چینل کے اشتراک سے ریلوے گراؤنڈ ملک وال میں ایک شاندار موج میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔ موج میلہ میں بین الاقوامی شہرت کی حامل کھانے پکانے کی ماہر زبیدہ آپا ، زرنق، شیریں رحمن اور طاہر چوہدری نے مزییدار کھانے پکانے کے نسخے خواتین کو بتائے اس موقع پر فنکاروں نے خوبصورت کھیل بھی پیش کئے جبکہ گلوکاروں نے مختلف دھنوں پر پاکستانی اور انڈین گانوں پر اپنے فن کا اظہار کیا۔ بچوں کیلئے خوبصورت کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔موج میلہ میں جوکر سمیت مختلف دلچسپ کردار بھی موجود تھے۔ موج میلہ میں خواتین نے زبیدہ آپا ، زرنق اور شیریں کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ خواتین نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ موج میلہ میں شریک خواتین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک وال شہر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی کمپنی نے خواتین کی تفریح کیلئے اس خوبصورت پروگرام کا اہتمام کیا ہیایسے پروگراموں کا اہتمام گاہے بگاہے ہونا چاہئے کیو نکہ اس علاقہ کی مکین خواتین کیلئے تفریح کا کوئی بھی پروگرام نہیں ہوتا اور وہ گھروں میں روایتی خواتین کی طرح ساری زندگی بور گذار دیتی ہیں ۔ ٹیلی نار فرنچائز ملک وال کے ڈائریکٹر عدنان چوہدری نے کہا کہ کمپنی کی طرف سے پنجاب میں صرف چھ شہروں میں موج میلہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے خوش قسمتی سے ملک وال بھی ان چھ شہروں میں شامل ہوا اس کا مقصد علاقہ کی خواتین کو صحت مند تفریح کے مواقع مہیا کرنا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس موج میلہ میں ملک وال شہر کے علاوہ منڈی بہاؤالدین ضلع بھر سے خواتین نے شرکت کی ہے ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں