منڈی بہاؤالدین میں نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

chiarman and konslar halaf final

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح آج (جمعرات) منڈی بہاؤالدین میں بھی نومنتخب بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھا لیا۔ ٹی ایم اے ہال میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ، ڈی او سوشل ویلفئیر عاطف علی وڑائچ اور ٹی ایم او انصر محمود ساہی سمیت دیگر ریٹرننگ افسروں نے میونسپل کمیٹی کے جنرل کونسلروں، ڈسٹرکٹ کونسل کی مختلف یونین کونسلوں کے چئیرمینوں ، وائس چئرمینوں اورکونسلرز سے حلف لیا۔ تحصیل ملکوال اور پھالیہ میں بھی بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مظفر خان سیال اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر دین محمد نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں