ملکوال:بلدیاتی الیکشن میں 20 یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین کی حلف برداری

election vote

ملکوال(نامہ نگار)حالیہ بلدیاتی الیکشن میں تحصیل بھر کی 20 یونین کونسلوں کے نو منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین ، میونسپل کمیٹی ملکوال کے کونسلرز نے ٹی ایم اے ہال ملکوال میں اپنے اپنے عہدوں کے حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز امجد علی،فیاض وڑائچ اور غلام رسول نے یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز سے الگ الگ حلف لئے ۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا نے میونسپل کمیٹی ملکوال کے منتخب کونسلرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر آج ٹی ایم اے میں کافی گہما گہمی رہی نومنتخب عوامی نمائندے اپنے سپورٹران کے ہمراہ پورے طمطراق سے ٹی ایم اے ہال میں آئے نومنتخب نمائندوں کے چہرے خوشی سے کھلے ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں