صحافیوں سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا

media mic journalist press coverage

ملک وال (تحصیل رپورٹر) پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر4میں آر۔ایچ۔سی کی بھوت بنگلے میں تبدیل بلڈنگ کی کوریج کے دوران صحافیوں سے مبینہ طور پر ڈاکٹر نے بدتمیزی کرتے ہوئے ہسپتال سے باہر نکال دیا اورکہا کہ میڈیا کو کچھ نہیں سمجھتا جوہوتا ہے کر لو۔ڈاکٹر کے اس ناروا سلوک کے خلاف تمام صحافی برادری سراپا احتجاج ہے اور ڈی۔سی۔او قصور،ای۔ڈی۔او ہیلتھ قصورسے مطالبہ کیا ہے کہ اس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ صحافی برادری پر زور احتجاج کرے گی اور احتجاج کا دائرہ ملک بھر تک پھیلا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں