موسم سرما کی پہلی بارش سردی کی شدت میں اضافہ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

rain winter fog

ملک وال(نامہ نگار) آج گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔ سردی بڑھتے ہی شہر میں مچھلی، چکن پکوڑا ، سموسے اور گرم قہوہ کا کاروبار بڑھ گیا مچھلی اور چکن پکوڑے کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ۔جبکہ لنڈا بازار میں بھی غریب لوگ سردی سے بچنے کیلئے جرسیاں ، جیکٹ ،شوزاور دیگر پہناوے خریدتے نظر آ گئے۔ بارش کی وجہ سے ریلوے روڈ سمیت شہر کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں