ای ڈی او ایجوکیشن نے 31مارچ تک اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی

teahcer students study educationteahcer students study education

ای ڈی او ایجوکیشن نے 31مارچ تک اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ، اگر کسی ٹیچر نے تبادلہ کیلئے درخواست دی یا کوئی سفارش کروائی تو اس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی سید توقیر حسین شاہ ای ڈی او ایجوکیشن
ملک وال(نامہ نگار) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن منڈی بہاؤالدین سید توقیر حسین شاہ نے گزشتہ روز یہاں بتایا کہ فروری اور مارچ میں پیک اور بورڈ کے امتحانات کیلئے اساتذہ کی امتحانی ڈیوٹیاں لگائی جا رہی ہیں اس لئے 31مارچ تک کسی بھی ٹیچر کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہے اس لئے کسی بھی ٹیچر اپنے تبادلہ کیلئے کوئی درخواست نہ دے اور نہ ہی کسی قسم کی سفارش کرکے دباؤ ڈلوائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی ٹیچر نے تبادلہ کیلئے درخواست دی تو اس کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ طلبا کو زیر تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کریں اس میں کوتاہی نہ کریں ۔ ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں