تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کے منصوبے آویزاں کریں۔عمران خان

Govt. Nawaz shareef girls college mandi bahauddin news

منڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی زیر قیادت گورنمنٹ نواز شریف کالج برائے خواتین میں ریسکیو آگاہی و ہنگامی انخلاء بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سمیت دیگر سانحات و حادثات سے بچاؤ اورنقصان کی شرح کو کم کرنے کیلئے ہنگامی انخلاء کی مشق بہت ضروری ہے ۔ لہذا تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے عمارتوں میں ہنگامی انخلاء کا منصوبہ آویزاں کریں تاکہ بوقت ضرورت طلبا و اساتذہ بہتر طور پر محفوظ مقام (اسمبلی ایریا) میں پہنچ سکیں۔ کیونکہ آگاہی ، تربیت اور مشق کے فقدان کے باعث ایسے حادثات میں اوسان خطا ہوجانے کی وجہ سے بھگڈر مچ جاتی ہے جس سے انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمیوں کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لہذا ایسی کیفیت سے بچنے کیلئے تمام سرکاری و نجی ادارے ہنگامی انخلاء کے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً مشقوں کا انعقاد کرتے رہا کریں۔ اس ضمن میں ریسکیو1122ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کے زیر سایہ ہر قسم کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں