منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل100فیصد مکمل ہونے کے قریب ہے ،ڈی سی او

District Reveneu officer mandi bahauddin news

منڈی بہاؤالدین میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل100فیصد مکمل ہونے کے قریب ہے ،ڈی سی او مظفر سیال
گزشتہ برس کی بہ نسبت ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کافی بہتری آئی ،بعض شعبوں میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا عمل100فیصد مکمل ہونے کے قریب ہے اور جو علاقے رہ گئے ہیں وہ بھی جلد اس عمل میں شامل کرلئے جائیں گے۔ ریونیو اہداف کے حصول کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔ ریونیو افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تحصیل منڈی بہاؤالدین کی بہتر کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ملکوال اور پھالیہ تحصیل کو بھی اسی طرز پر کارکردگی مزید بہتر بنانی چاہیئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ نے ڈی سی او کو ششماہی اہداف اور ان کے حصول پر پریذنٹیشن پیش کی اور بتایا کہ منڈی بہاؤالدین میں 98فیصد اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوچکا ہے۔ ڈی سی او نے نوٹ کیا کہ گزشتہ برس کی بہ نسبت ریونیو اہداف حاصل کرنے میں کافی بہتری آئی ہے تاہم بعض شعبوں میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بورڈ آف ریونیو اور ایف بی آر کی ہدایات پر عملدرآمد کیلئے کوئی سستی برداشت نہیں کی جائے۔ تحصیل پھالیہ اور منڈی بہاؤالدین میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی 100فیصد ہونا باعث اطمینان ہے۔ اے سی ملکوال نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بھی ریونیو افسروں کو اس معاملے میں مزید متحرک کریں گے۔ مظفر سیال نے ہدایت کی کہ سٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن کی مد میں اہداف پر بھرپور توجہ دی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان، اے سی ملکوال آصف رضا،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈریکارڈ ،تحصیلداروں اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں