سکولوں کی زیرتعمیر چاردیواری کا کام جلد مکمل کرلیا جائے,محکمہ تعلیم کے افسران دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں

Education reform road map mandi bahauddinn ews
سکولوں کی زیرتعمیر چاردیواری کا کام جلد مکمل کرلیا جائے ،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
جن منصوبوں پر حوصلہ افزا رفتار سے پیشرفت جاری ہے وہاں ٹھیکیداروں کو رقوم کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیئے
منڈی بہاؤالدین میں اساتذہ اور طلبا کی حاضری سمیت متعدد انڈی کیٹرز بہت اچھے ہیں لیکن کچھ معاملات میں مزید بہتری ضروری ہے
محکمہ تعلیم کے افسران دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں،شفافیت یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے لازماً کرایا جائے،مظفر خان سیال
منڈی بہاؤالدین ) ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ہدایت کی ہے کہ سکولوں کی زیرتعمیر چاردیواری کا کام جلد مکمل کرلیا جائے اور جن سکیموں پر کام کی رفتار سست ہے وہاں کا محکمہ تعلیم کے افسران دورہ کرکے رپورٹ پیش کریں۔ ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے۔ ضلع منڈی بہاؤالدین میں اساتذہ اور طلبا کی سکولوں میں حاضری سمیت متعدد انڈی کیٹرز بہت اچھے ہیں لیکن کچھ معاملات میں مزید بہتری لانا ضروری ہے۔ سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی مرمت اور تنظیم نوکے منصوبوں کیلئے حکومت گرانٹ جاری کرچکی ہے اس لئے یہ کام بھی 31جنوری تک مکمل کرلیا جائے۔شفافیت یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی سروے لازماً کرایا جائے۔ مظفر خان سیال نے ڈی اوبلڈنگز سے کہا کہ جن منصوبوں پر حوصلہ افزا رفتار سے پیشرفت جاری ہے وہاں ٹھیکیداروں کو رقوم کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہیئے۔ ای ڈی او فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ظہیرالدین بابر نے اجلاس کو بتایا کہ سکولوں کی 78خطرناک عمارتوں میں سے 75پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ڈی سی او نے قادرآباد کے ایک ہائی سکول کی بوسیدہ عمارت مسمار کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیااور ای ڈی او ایجوکیشن کو فوراً وہاں کے دورے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، ای ڈی او سید توقیر شاہ ،ڈی او ایجوکیشن راجہ شمریز اختربھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں