ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال کل سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial

ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال کل(سوموار)سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کریں گے
11سے 13جنوری تک مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی،655ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )منڈی بہاؤالدین میں سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کل (سوموار) سے شروع ہوگی اور ڈی سی او مظفر خان سیال ایک بچے کو ویکسین پلا کر مہم کا افتتاح کریں گے۔ نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کیلئے 655ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔11سے 13جنوری تک مہم کے دوران 2لاکھ 46ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ 14 اور 15جنوری کو ’’کیچ اپ ڈے‘‘ کے طور پر حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ گھروں، سکولوں، عوامی مقامات کے علاوہ ریلوے سٹیشنوں اور لاری اڈوں پر بھی بچوں کو قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ 556موبائل، 63فکسڈ اور 36ٹرانزٹ ٹیموں کی تشکیل بھی مکمل ہو گئی ہے۔محکمہ صحت میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ڈی سی او نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ پولیو ٹیمیں ہر صورت میں اپنے اہداف حاصل کریں۔ پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری قومی ذمہ داری ہے جس کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں پولیو ویکسین پلانے سے انکار کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ نئے سال میں گزشتہ برس کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی جائے۔مظفر سیال نے کہا کہ سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران تینوں اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹرنگ کریں۔کسی بھی علاقے کا بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں