بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ظفر اقبال ہطار صدر منتخب ہو گئے

election vote

ملک وال(نامہ نگار) ملکوال بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ٹی ایم اے ہال میں منعقد ہوئے اس موقع پر وکلا میں کشیدگی کے باعث ملک وال سرکل کے تین تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی رانا محمد اسلام اور تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کی قیادت میں موجود رہی ۔ ملک وال بار کے الیکشن کی نگرانی کیلئے پنجاب بار کونسل کے ممبر محمد احسن نے بطور آبزرور شرکت کی۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین محمد اشرف ضیا نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جس کیمطابق ظفر اقبال ہطار3 10 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ ظفر اقبال گوندل نائب صدر ، فیصر نوید گوندل جنرل سیکرٹری، لیاقت علی جوائنٹ سیکرٹری،واجد علی لائبریری سیکرٹری، وقاص نذیر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ ملک وال بار کی مجلس عاملہ کیلئے نوید احمد بشیر ، سجاد احمد گوندل، عاطف حسین نقوی، محمد عثمان اور توقیر بھٹی ممبرز منتخب ہو گئے۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی ظفر اقبال ہطار کے حامی وکلا نے بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیے آتش بازی کی گئی ۔ جیتنے کی خوشی میں صدر بار ظفر اقبال ہطار کے حامیوں نے مٹھائی تقسیم کی۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں