ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن،چوہدری منوراقبال گوندل ایڈووکیٹ سابق صدر بار کا پورا پینل مسلسل چھٹی مرتبہ کامیاب

District Bar Mandi Bahauddin election

منڈی بہاؤالدین:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نذیراحمد سلفی ایڈووکیٹ 296ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے،انکے مد مقابل عباس سویہ ایڈووکیٹ کو 255ووٹ ملے۔جبکہ سیکرٹری بار کی نشست پر فیصل سویہ ایڈووکیٹ 282ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے انکے مدمقابل امیدوار صفدر گوندل ایڈووکیٹ 270ووٹ حاصل کرسکے۔ عمران خان گجر ایڈووکیٹ نائب صدرمنتخب ہوگئے جبکہ چوہدری اظہر اقبال گوندل ایڈووکیٹ پہلے ہی بلامقابلہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوچکے ہیں۔پورے پینل کی کامیابی پر چوہدری منور اقبال گوندل ،سیف اﷲ گوندل ،شوکت گوندل،زاہد یار گوندل،محمود پرویز رانجھا اور افضال بھٹی ایڈووکیٹس نے وکلاء برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔یاد رہے کہ چوہدری منور اقبال گوندل ایڈووکیٹ سابق صدر بار کے گروپ کی فتح کی یہ ڈبل ہیٹرک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں