گردوں کی بیماریوں کی وہ علامات جو لوگ اکثر نظر انداز کردیتے ہیں، جانئے اور محفوظ رہیے

لندن(نیوزڈیسک)گردوں کی بیماری انتہائی خطرناک ہوتی ہے اور اس میں مبتلا افراد آہستہ آہستہ موت کے منہ میں جاتے ہیں۔گردے کی بیماری میں کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جو پہلے ہی ظاہر ہوجاتی ہیں لیکن لوگ اپنی لاعلمی میں انہیں نظرانداز کردیتے ہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
خشک جلد
گردے کی بیماری میں انسان کی جلد خشک ہونے کے ساتھ اس پر خارش ہوتی ہے۔گردوں کا کام جسم سے فاسد مواد باہر نکالنا ہوتا ہے لیکن اگر یہ صحیح طرح سے کام نہ کریں تو فاسد مادے جسم میں رہ جاتے ہیں اور جلد پر خراش اور خشک ہونے کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں۔
اعضاءپر سوزش
جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ گردے جسم سے فاسد مادے نکالتے ہیں اور اگر یہ کام صحیح طرح انجام پذیر نہ ہو تومختلف اعضاءپر سوزش آنے لگتی ہے۔پاﺅں،چہرہ،ٹخنوں اور دیگر جوڑوں پر سوزش آسکتی ہے۔
خون کی کمی
ہمارے گردے ایسے ہارمونز پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے نیا خون جسم میں بنتا رہتا ہے۔اگر گردے ناکارہ ہونے لگیں تو اس ہارمون (Erythropoietin)کی پیداوار میں کمی ہوتی ہے اور خون نہیں بنتا۔
کمر کے نچلے حصے میں درد
آپ جس کروٹ سوتے ہیں ممکن ہے اس طرف درد محسوس ہوتو فوری طور پر اپنے گردوں کو چیک کروائیں کیونکہ اس بیماری کی بڑی علامت کمر کے نچلے حصے میں دردہوناہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں