گزشتہ برس اہم مواقع پرضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں

Meeting at DCO room news

عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں،ڈی سی او مظفر سیال
گزشتہ برس اہم مواقع پرضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں ،سال نو میں بھی یہی جذبہ برقرار رہیگا
امن و امان کیلئے پولیس اپنا فرض ادا کررہی ہے، ڈی ایس پی صاحبان تھانوں کے اچانک دورے کریں،ڈی پی او راجہ بشارت محمود

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ برس الیکشن ، پولیو مہم ، اہم تہواروں سمیت دیگر مواقع پرضلعی انتظامیہ اور پولیس نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور سال نو میں بھی اسی جذبے کے ساتھ دن رات کام کیا جائیگا۔وہ امن و امان سے متعلق ضلعی افسروں کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجہ بشارت محمود، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن فاروق احمد، اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان، اے سی ملکوال آصف رضا اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔ ڈی پی او راجہ بشارت نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس اپنا فرض ادا کررہی ہے ۔انہوں نے سختی سے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ دن کے مخصوص وقت میں سائلین کی شکایات سنیں جبکہ ڈی ایس پی صاحبان تھانوں کے اچانک دورے کریں۔فرائض سے غفلت برتنے والوں کے لئے نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں