یونین کونسل ریڑکابالا میں نادرا سنٹرمنظور کروانے پر ناصراقبال بوسال کے مشکور ہیں

Nadra office CNIC

ریڑکا بالا (نامہ نگار) یونین کونسل ریڑکابالا میں نادرا سنٹرمنظور کروانے پر ناصراقبال بوسال کے مشکور ہیں۔ تفصیلا ت کے انجمن تاجران ریڑکابالا رجسٹرڈ اور سیف اﷲ گوندل ایڈووکیٹ کی کاوشوں سے ناصراقبال بوسال ایم این اے نے نادرا سینٹر کی ریڑکا بالا میں منظوری کرا دی ہے انجمن تاجران ریڑکابالااور سیف اﷲ گوندل ایڈووکیٹ کے ناصراقبال بوسال ایم این اے سے اپنی ملاقاتوں میں نادرا سینٹر کی درخواست کی تھی جس پر ناصراقبال بوسال نے گزشتہ روز بتایاکہ نادرا سنٹر ریڑکابالا کی باقاعدہ منظوری ہو چکی ہے جس کی تعمیر پر آئندہ ماہ سے باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔اس موقع پر انجمن تاجران ریڑکابالا اور سیف اﷲ گوندل ایڈووکیٹ کا کہناتھاکہ ہم ناصراقبال بوسال کے انتہائی مشکور ہے کہ انہوں نے ریڑکابالا میں نادرا سنٹر منظور کر وا کر علاقہ کے سب سے بڑے پروجیکٹ سے نواز انشا ء اﷲ تعالیٰ ہم ناصراقبال بوسال ایم این اے کی وساطت سے ریڑکابالا میں اور بھی بہت سے بڑے بڑے پروجیکٹ منظور کروایں گے اور ریڑکابالا کی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ناصراقبال بوسال ایم این اے خود بھی ریڑکابالا کی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے ریڑکابالا کو علاقے کے سب سے بڑے پروجیکٹ کی منظوری دلوا کر دی ہے اور ہم انشاء اﷲ تعالیٰ ریڑکابالا کی فلاح وترقی کے لیے ناصراقبال بوسال کے شان بشان ہیں اور آنے والے وقت میں اس سے بڑے پروجیکٹ اور ترقیاتی کام کرویں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں