ملک وال 230وکلا سال 2016-17کیلئے صدر، سیکرٹڑی سمیت دیگر عہدیداروں کا چناؤ کل کریں گے

election vote

ملک وال(نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن ملک وال کے الیکشن ، 230وکلا سال 2016-17کیلئے صدر، سیکرٹڑی سمیت دیگر عہدیداروں کا چناؤ کل کریں گے۔ تفصیلات کیمطابق بار ایسوسی ایشن ملک وال کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17کل ہوں گے تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔ بار کی صدارت کیلئے ظفر اقبال ہطار اور تصور نوید گوندل جبکہ سیکرٹری کیلئے محمد راسب گوندل، فیصر نوید گوندل اور عبدالواجد شہزاد میں مقابلہ ہو گا ۔ سال 2015ملک وال بار کیلئے بڑا ہنگامہ خیز رہا جس میں موجودہ صدر تصور نوید گوندل کے اپنے گروپ کے رہنماؤں سابق صدور غلام رسول گوندل اور شعیب گھیگا جبکہ موجودہ سیکرٹری بار محمد راسب گوندل کے ساتھ شدید اختلافات رہے ۔ تصور نوید گوندل نے اپنے دور صدارت میں غلام رسول گوندل اور شعیب گھیگا سمیت دیگر وکلا کیخلاف تھانہ ملک وال میں مقدمات بھی درج کروائے۔ جس کی وجہ سے بار کی فضا ناخوشگوار رہی ۔ تصور نوید گوندل پھر صدارت کے امیدوار ہیں جبکہ غلام رسول گوندل اور شعیب گھیگا نے ظفر اقبال ہطار کو میدان میں اتارا ہے ۔تصور نوید گوندل کا تعلق مسلم لیگ ن جبکہ ظفر اقبال ہطار کا پیپلز پارٹی سے ہے۔ ملک وال بار میں گزشتہ کئی سالوں سے غلام رسول گوندل گروپ کے امیدوار ہی منتخب ہوتے آرہے ہیں ۔ تاہم بار کی صدارت کی پگ کس کے سر سجتی ہے اس کا فیصہ کل بار کے 230ممبران کریں گے ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں