اے سی منڈی بہائوالدین اور ڈی او ماحول نے خطرناک مواد تلف نہ کرنے پر 4نجی ہسپتال سیل کردیے گئے

Hospital of mandi bahauddin news

اے سی شبیر حسین چیمہ اور ڈی او انوائرنمنٹ عاطف عمران کا مختلف ہسپتالوں کا اچانک معائنہ ،2ہسپتالوں کے ریکارڈ رجسٹر ضبط

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلعی انتظامیہ منڈی بہاؤالدین نے انسانی صحت کیلئے خطرناک مواد(ویسٹ) تلف نہ کرنے پر 4نجی ہسپتالوں کو سیل کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ اور ضلعی آفیسر ماحولیات عاطف عمران نے آج (جمعرات) شہر کے مختلف ہسپتالوں کا اچانک معائنہ کیا اور ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کا معقول بندوبست نہ ہونے پر النور ہسپتال، نبیل سرجیکل ہسپتال، الفلاح ہسپتال اور الشفاء ہسپتال کو سربمہر کر دیا گیا۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے محکمہ تحفظ ماحولیات سے کہا ہے کہ ہسپتالوں کو خطرناک مواد کو طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تلف کرنے کا ہر صورت میں پابند بنایا جائے۔ ہسپتال میں زندگی بچائی جاتی ہے اگر وہاں بیماریاں ملنا شروع ہو جائیں تو مریضوں کا پر سان حال کون کریگا۔کارروائی کے دوران اے سی منڈی بہاؤالدین نے بوگس اعداد و شمار پیش کرنے اور غلط بیانی پر سلیم ہسپتال اور الشفاء ہسپتال کے ویسٹ مینجمنٹ کے ریکارڈ رجسٹر بھی ضبط کر لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں