ڈرائیوننگ کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس سخت کاروائی کر رہی ہے

trafic-lights-anticater-lights-300x225

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع منڈی بہاؤالدین میں اوور لوڈنگ گاڑیوں، کم عمر ڈرائیورز، بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، ون ویلنگ کرنیوالوں اور موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس سخت کاروائی کر رہی ہے۔تمام چالان کنندگان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ لوگ اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتے ہیں۔ دھند میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹڑز لگانے کا کام تیزی سے جاری و ساری ہے ۔ گذشتہ دنوں بھی 300ٹرالیوں کے پیچھے ڑیفلیکٹڑز لگائے گئے۔یہ باتیں ایجوکیشن ونگ آفیسر منڈی بہاؤالدین پرویز اقبال اور ایجوکیشن ونگ کے انچارج ایس آئی ٹریفک پولیس منظور حسن نے بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کو ٹریفک قوانین /روڈ سیفٹی اور حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی اور اس سے متعلق حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے لیکچرز اور پمفلٹ تقسیم کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کے علاوہ فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹی ایم اے کے ساتھ مل کر شہر سے نا جائز تجاوزات کو ختم کرنے کا کام بھی بھر پور طریقے سے سر انجام دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں