آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن منڈی بہاؤالدین یونٹ کے زیر اہتمام کلریکل سٹاف کے سکیلوں کی اَپ گریڈیشن کرنے پر ریلی

Clerikal staff of district mandi bahauddin news

منڈی بہاؤالدین: کلریکل سٹاف کے سکیلوں کی اَپ گریڈیشن کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرنے کے سلسلے میں آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن منڈی بہاؤالدین یونٹ کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی نکالی گئی جو سٹی ایجو کیشن کمپلیکس سے شروع ہو کر پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔جہا ں پر ضلعی صدر جاوید حنیف نیازی ، جنرل سیکرٹری نور احمد عمران جلالی اور محمد اشرف وڑائچ صدر ایپکا ایجو کیشن نے کلریکل سٹاف کے سکیلوں کی اَپ گریڈیشن کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چھوٹے سرکاری ملازمین کے دل جیت لئے ہیں۔ ایپکا رہنما حاجی ریاض احمد نے ریلی کے اختتام پر دعا کرائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں