سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے اہم ملاقات

news-1452174982-9766_large

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سعودی وزیر عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شاندار کامیابیوں کو سراہتے ہیں ۔واضح رہے کہ سعودی اور ایران کے درمیان حالیہ تنازعے کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان دورے کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں