منڈی بہاؤالدین میں ایک ہفتے کے دوران گرانفروشی پر 2 لاکھ3300روپے جرمانہ، 44دکاندار جیل میں

Price magertrate meeting at dco conferance room mandi bahauddin news

ایک ہفتے کے دوران منڈی بہاؤالدین میں گرانفروشی پر 2 لاکھ3300روپے جرمانہ،ڈی سی او کا اظہار اطمینان
پرائس مجسٹریٹس کو شاباش ،چند بڑے مقامات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے چھوٹے قصبوں کے بھی معائنے کئے جائیں،مظفر سیال
سیکرٹری آرٹی اے سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ضلع بھر میں پرائس لسٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 29دسمبر سے 5جنوری کے درمیان ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشی، نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 44دکانداروں کو جیل بھجوایا جبکہ 2 لاکھ3300روپے جرمانہ کیا گیا۔ ڈی سی او نے ایک ہفتے کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا اور پرائس مجسٹریٹس کو شاباش دی تا ہم انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ 516دکانوں کے معائنوں کے دوران قانون کی 136خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ یہ بات لمحہ فکریہ ہے کہ بعض دکاندار معائنہ ٹیم کی آمد پر نرخنامے آویزاں کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند بڑے مقامات پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے چھوٹے قصبوں کے بھی معائنے کئے جائیں۔ انہوں نے سیکرٹری آرٹی اے کی عدم دلچسپی پر ان سے پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لینے جبکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ضلع بھر میں پرائس لسٹ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کاشف رضا اعوان، اسسٹنٹ کمشنر ملکوال آصف رضا ، ڈی او سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہزادی آصفہ اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ایس این اے نبیل قادر نے پریذینٹیشن دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں