رانا چوک سے شیرانوالی ریلوے پھاٹک تک ڈاکخانہ روڈ خستہ حالی کا شکار ، سڑک کھنڈرات میں تبدیل

http://www.dreamstime.com/stock-image-image35641211
http://www.dreamstime.com/stock-image-image35641211

ملک وال(نامہ نگار)  رانا چوک سے شیرانوالی ریلوے پھاٹک تک جانے والی ڈاکخانہ روڈ انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں ۔ جس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گڑھوں کی وجہ سے حادثات بھی ہوتے ہیں ۔ یاد رہے کہ مذکورہ سڑک کا شمار شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں ہوتا ہے سڑک کو قریباٌ پندرہ سال قبل تعمیر کیا گیا تھا لیکن اس کے بعد سڑک پر کسی قسم کا کوئی مرمتی کام بھی نہیں کروایا گیا۔ یاد رہے کہ شہر کی باقی سڑکیں دوبارہ تعمیر کی جا چکی ہیں لیکن ڈاکخانہ روڈ کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔ اس روڈ پر پوسٹ آفس ہونے کے علاوہ کئی تعلیمی ادار بھی ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔ شہری و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری طور پر تعمیر نو کی جائے تاکہ ٹریفک روانی سے گذر سکے۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں