ریڑکابالامیں سارا سارا دن بجلی بند کاروبار ٹھپ زندگی مفلوج شہری پریشان

Loadsheding bulb light

ریڑکا بالا (نامہ نگار)ریڑکابالامیں لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے ساراسار ا دن بجلی بند زندگی مفلوج کاروبار ٹھپ ۔تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ریڑکابالامیں لوڈشیڈنگ12سے16گھنٹہ تک پہنچ گئی ۔ خاص کر پچھلے ایک ماہ سے نماز کے وقت لائٹ نہیں ہوتی جس سے نمازی کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے اور اب گزشتہ چار روز سے ریڑکابالامیں دن میں بجلی آتی ہی نہیں ہے اور رات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہے۔ریڑکابالامیں بجلی صبح 8بجے جاتی ہیں اور اس کے درمیان ڈیرھ دو گھنٹہ آتی ہے پھر شام 6بجے آتی ہے لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکمران لوڈشیڈنگ کامسئلہ جلد حل کریں۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام نہ دن کو سو سکتی ہے نہ رات کو جس سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہے۔ لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے اور کاروباری حضرات مشکلات سے دو چار ہے جس کی وجہ سے مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور مردور طبقاء دو وقت کی روٹی سے تنگ ہے ہماری حکمرانوں سے التجا ہے کے خدار غریب عوام پر ترس کریں اور غریب عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں