انجمن تاجران ریڑکابالا کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل سید حسنات شاہ سے ملاقات

Rerka Bala meeting with SHO

ریڑکا بالا (نامہ نگار) انجمن تاجران ریڑکابالا کے وفد کی ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل سید حسنات شاہ سے ملاقات مختلف امور سمیت تاجران کے مسائل اوران کے حل پر بات چیت ۔انجمن تاجران ریڑکابالا رجسٹرڈ کے وفد میں محمد اسلم بھٹی ،ڈاکٹر محمد ریاض گوندل ،محمدنذیر مستری ،محمد شر یف گجر ،غالب حسین میگینانہ اور وکیل انجم ہاشمی شامل تھے ملاقات میں امن و امان کی صورتحال و تاجران کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر بات چیت ہوئی جس پر ایس ایچ اوتھانہ میانہ گوندل نے مکمل حمایت کی یقین دہانی دلائی ۔ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل نے انجمن تاجران ریڑکا بالا کو کہا کہ وہ اپنے بازار میں باقاعدہ پہرے کا انتظام کریں تاکہ چوری ،ڈکیتی سے بچا جاسکے اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے ۔ان کامزیدکہناتھاکہ مجھے سے ملنے کے لیے کسی قسم کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں میرے دروزے ہر غریب امیر کے لیے ہر وقت کھولے ہیں سائلین چوبیس گھنٹے بلاججک مجھے مل سکتے ہیں میرا مقصد اپنے علاقے میں امن وامان کی فضا کو قائم رکھنا اور ہر قسم کی دہشت گردی اور چوری و ڈکیتی کا خاتمہ کرنا ہے اور انشاء اﷲ تعالیٰ آپ سب کے تعاون کے ساتھ میں اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہونگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں