مقامی گیپکو انتظامیہ کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ن لیگ کو بدنام کرنے کی سازش ہے

load sheding education teacher

ملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر راؤ محمد طارق نے گزشتہ روز پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی گیپکو انتظامیہ کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ن لیگ کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیپکو کی طرف سے دن رات کے مختلف اوقات میں شیڈول سے ہٹ کر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جا رہی ہے انہوں نے گیپکو حکام کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر فالٹ کے نام پر بجلی کی گھنٹوں بندش کا سلسلہ بند کریں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ اور گیس کا کم پریشر مقامی انتظامیہ بجلی و گیس کی چوری کو چھپانے کیلئے کرتی ہے ۔ دونوں محکموں کے افسران اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے عوام کو ذلیل و خوار کر رہے ہیں انہوں نے گیپکو اور محکمہ گیس کے افسران کو خبردار کیا کہ وہ بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ بندش فوری طور پر بند کریں ورنہ ایسے نااہل افسران کو ضلع بدر کروا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے وعدوں پر قائم ہے ن لیگ کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن چند افسران ہماری حکومت کو بدنام کرنے کیلئے فالٹ کے نام پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے کوارڈینیٹر برائے پانی و بجلی افضال گوندل سے کہا کہ وہ خود گیپکو افسران کی اس نااہلی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر ذمہ داری کے مرتکب افسران کیخلاف کاروائی کریں ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں