این بی پی کی نئی برانچ سے لوگوں کو بیکنگ کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر حاصل ہوگئی ہے

Nasir Bosal MNA MBDIN NEWS

ملک وال(نامہ نگار)نیشنل بنک آف پاکستان کی گوجرہ میں نئی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے کہاکہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں این بی پی کی نئی برانچ سے لوگوں کو بیکنگ کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر حاصل ہوگئی ہے جی ایم بزنس محمد شبیر نے کہا کہ بنک سٹاف کو سخت ہدائت جاری کی گئی ہے کہ وہ کسٹمرز سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور لوگوں کوبنک کے متعلقہ معلومات فوری فراہم کریں گے اس موقع پر ریجنل ہیڈ ممتاز رفیع ، برانچ منیجر ناصر محمودتارڑ ،منیجر کواڈینٹر انار گوندل، نے بھی خطاب کیا تقریب میں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں