کئی معصوم بچوں کی جان لینے والی پنجاب کالج پھالیہ کی خودکش دہشت گرد بسوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ

Punjab college phalia new

منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)کئی معصوم بچوں کی جان لینے والی پنجاب کالج پھالیہ کی خودکش دہشت گرد بسوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ،پنجاب کالج پھالیہ کی ناکارہ مزدا بسیں آئے روز حادثات کا شکار ہوکر اب تک کئی انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا چکی ہیں۔یہ بسیں اپنی لائف گزار کر اب ٹریفک قوانین سے ناآشنا اناڑی ڈرائیوز ،خستہ باڈی،گھسے ہوئے ٹائرز ،بے کار انجن اور مقابلہ بازی کے باعث حادثات کا موجب بن رہی ہیں۔یہ بسیں نہ تو مکینیکلی فٹ ہیں اور نہ ہی ان کے ڈرائیورز ڈرائیونگ کے قابل ہیں،کالج انتظامیہ نے سٹوڈنٹس سے پک اینڈ ڈراپ کے نام پر ماہانہ ہزاروں روپے ہتھیانے کیلئے معصوم جانوں کو موت کے منہ میں دھکیل رکھاہے ۔ڈی سی او مظفر سیال ،سیکرٹری ڈی آرٹی اے فریال فخر ،موٹروہیکل ایگزمینر محمد شفیع اور ڈی ایس پی ٹریفک بروقت کارروائی عمل میں لاکر ان بسوں کے استعمال پر مستقل پابندی عائد کرکے معصوم جانوں پر رحم کریں ،اے پی ایس میں دہشت گردی کی واردات کے نتیجے میں شہید ہونے والے سٹوڈنٹس کی طرح یہ بسیں بھی اب تک کئی سٹوڈنٹس کو شہید کرچکی ہیں ۔پنجاب کالج پھالیہ کی انتظامیہ کی جانب سے پھیلائی جانے والی اس دہشت گردی کو کون روکے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں