بوسیدہ اور خطرناک سرکاری ،نجی عمارتوں کا ازسرنو سروے کیا جائے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین

Meeting at DCO conferance room mandi bahauddin news

بارشوں یا زلزلے سے زیادہ نقصان بوسیدہ عمارتوں سے ہوتا ہے،انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ مقدم ہے،مظفرخان سیال

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بوسیدہ اور خطرناک سرکاری اور نجی عمارتوں کا ازسرنو سروے کیا جائے اور ماہرین تعمیرات کی رائے کی روشنی میں انہیں منہدم کیا جائے کیونکہ انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ مقدم ہے۔ خطرناک اور بوسیدہ عمارتوں کی نشاندہی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کمزور ڈھانچے والی عمارتوں کی مرمت کی جائے اور اگر کوئی بلڈنگ انتہائی خستہ حالت میں ہے تو اسے گرادیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرلیں۔ بارشوں یا زلزلے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بوسیدہ عمارتوں سے ہوتا ہے اور ہم ایسا کوئی رسک مول نہیں لینا چاہتے۔ ڈی سی او نے محکمہ بلڈنگز کو ہدایت کی بالخصوص ایسے سرکاری سکولوں کے بارے میں رپورٹ دی جائے جن کی عمارتیں کمزور ہیں۔ اگر مرمت کی ضرورت ہوئی تو اس کیلئے فوری فنڈز مہیا کئے جائیں گے اور اگر نئی عمارت بنانا ضروری ہوا تو بھی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ، ای ڈی او فنانس میاں ظہیرالدین بابر،ای ڈی او ایجوکیشن ،ڈی او لیبراورمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں