اتحاد تحصیل پریس کلب کے انتخابات، شہزادہ امجد عباس صدر، تجمل محمود جنجوعہ جنرل سیکرٹری منتخب

social election vote

ملک وال (نامہ نگار)  اتحاد پریس کلب ملک وال کے سالانہ انتخابات میں سال 2016 کے لئے شہزادہ امجد عباس صابری کو صدر اور تجمل محمود جنجوعہ کو متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ منیر احمد چوہدری کو چیئرمین، عابد حسین عابدی سینئر نائب صدر، ڈاکٹر فیض کو نائب صدر، محمد عرفان گوندل کو نائب صدر، نوید اختر رانجھاایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد اسلم سجاد کو جوائنٹ سیکرٹری،فیاض گوندل سیکرٹری فنانس ، محمدبلال سیکرٹری اطلاعات ، آفس سیکرٹری حاجی محمد اشرف، ظفر اقبال چیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ نفیس انجم سلیمی، محمد ارشد، رمضان علوی، فوجی منیراحمد، محمد انور زرگر، سید شکیل عباس شاہ، سید ذکی عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل بھر میں نئے آنے والے صحافیوں کی بھرپور راہنمائی و سپورٹ کی جائے گی اور ورکنگ جرنلسٹس کو ردپیش مسائل کے ازالے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں