بھیرہ روڈپر گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا شہریوں کا انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

trafic jam

ملک وال (نامہ نگار) مغربی ریلوے پھاٹک کے قریب بھیرہ روڈپر گھنٹوں ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا شہریوں کا انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق مغربی ریلوے پھاٹک پر شام کے وقت گنے سے لدے ہوئے ٹرالے گزرنے کی وجہ سے ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا ہے بھیرہ ملکوال کے بس سٹینڈ کے قریب چوک میں موجود آئرن سٹور کی انتظامیہ نے ناجائز تجاوازت کر رکھے ہیں اور روڈ پر شیشم کا ایک بڑا درخت بھی ٹریفک میں رکاوٹ کا سبب بنا ہوا ہے اکژ اوقات ریلوے پھاٹک کے بند ہوجانے کے باعث بھی چوک میں ٹریفک جام ہوجاتی ہے شہریوں نے ٹی ایم اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر چوک سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے اور بڑے درخت کو بھی روڈ سے اکھاڑ دیا جائے تو ٹریفک کی روانی بہتر ہو سکتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں