مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کا کیک کاٹا

Nasir bosal cutting cake of new year

ملک وال(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال نے مسیحی رہنماؤں کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کا کیک کاٹا۔ کرسمس اور نئے سال کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال بوسال ایم این اے نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے بلاتفریق کام کر رہی ہے ، مسیحی برادری کے افراد نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں ، قبرستانوں اور کالونیوں میں ترقیاتی کام کروائے ہیں تاکہ یہ بھی ہماری طرح اچھی سہولتوں سے مستفید ہوں ۔ مسیحی رہنما ندیم سندھو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اقبال بوسال کا شکریہ اداد کرتے ہوئے کہا کہ رکن اسمبلی نے ہمیشہ ہماری مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لی علاقہ بھر کی مسیحی برادری کی مسائل کو ہمیشہ ترجیحی بنیاد پر حل کرایا ۔اس موقع پر سابق کونسلر پرویز مسیح گل، بوٹا مسیح گل، سہیل مسیح بھٹی اور دیگر مسیحی رہنما بھی موجود تھے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں