نیشنل بینک سٹی برانچ کا افتتاح معززین شہر ، تاجر برادری اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت

Advertisement
Advertisement

inauguration opening ceremony cutting ribbon

منڈی بہاؤالدین (بیورورپورٹ)نیشنل بینک سٹی برانچ کا افتتاح معززین شہر ، تاجر برادری اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت مہمان خصوصی مسٹر ممتاز احمد وائس پریذیڈنٹ ریجنل نے فیتا کاٹ کر افتتاح کیا تفصیلات کیمطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر سٹی برانچ پھالیہ روڈ پر کھول دی گئی ہے جس کا افتتاح مسٹر ممتاز احمد وائس پریذیڈنٹ ریجنل کے ہاتھوں ہوا اس پر وقار تقریب کو تشکیل دینے والوں میں عبدالرحمن ایریامنیجر محمد الطاف گوندل ، منیجر محمد عباس گوندل شامل ہیں،اس موقع پرمیجرناصرجاوید،امجدحسین چشتی،رضوان خان نیازی،عظمت کھوکھر،ثناء اﷲ سمیت صحافیوں ،معززین شہر انجمن تاجران کے نمائندوں اور تاجر برادری کے علاوہ دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے اس پر وقار تقریب میں شرکت کی ۔

Advertisement

اپنا تبصرہ بھیجیں