Search results for: “واٹس ایپ”

  • سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال

    سعودی عرب میں واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال فیچر 6 سال بعد فعال

    سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ ایپ کا وائس اور ویڈیو کالنگ فیچر برسوں کی پابندیوں کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔

    اس اچانک سرگرمی نے سوالات کو جنم دیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب حکام کی جانب سے کوئی پیشگی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔مزید برآں، اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ ایک مستقل یا عارضی تبدیلی ہے۔

    سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبائی نے کہا کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کے مطابق ہے اور اس سے صارفین کے لیے مواصلات میں بہتری آئے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کروائی تھیں اور ان فیچرز پر سعودی عرب میں 2019 میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    تاہم، سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان خصوصیات کو بلاک کر دیا گیا تھا۔

  • واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں ایک اہم اضافہ کرنے جا رہا ہے

    واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں ایک اہم اضافہ کرنے جا رہا ہے

    فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک اہم اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

    میٹا کی ذیلی ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے سٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی صلاحیت متعارف کرائے گی۔ فیچر کو فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن پر منتخب بیٹا صارفین کے ذریعے آزمایا جا رہا ہے۔

    یہ فیچر صارفین کے لیے میٹا کے ذیلی ادارے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پہلے سے ہی دستیاب ہے، جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنی سٹوریز میں میوزک شامل کر سکتے ہیں۔

    WhatsApp Beta Info کے مطابق، پلیٹ فارم فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ تجرباتی فیچر فی الحال صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جن کے پاس واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ ورژن 2.25.2.5 انسٹال ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔

    WhatsApp Beta Info نے یہ اشارہ بھی دیا ہے کہ iOS Beta 25.1.10.73 اپ ڈیٹ iOS صارفین کے لیے اسی فیچر کو متعارف کرانے جا رہا ہے۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کے لیے خفیہ فیچر متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے صارفین کے لیے خفیہ فیچر متعارف کرادیا

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک خفیہ ایموجی فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے صرف 15 دنوں کے لیے دستیاب ہوگا۔

    واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ محدود وقت کے لیے، کمپنی ایموجی بٹن کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے وقت ایک خاص اینیمیشن متعارف کر رہی ہے۔ اپ گریڈ کا مقصد صارفین کو واٹس ایپ پر نئے سال کا جشن منانے اور بات چیت میں گرمجوشی لانے میں مدد کرنا ہے۔

    کمپنی نے پانچ ایموجیز متعارف کرائے ہیں جو 20 دسمبر سے 3 جنوری تک خصوصی اینیمیشن پیش کر سکیں گے۔ اگر صارفین ان میں سے کسی کو بھی ردعمل کے لیے استعمال کرتے ہیں، تو ایک اینیمیشن ظاہر ہوگی۔

    ان ایموجیز میں کنفیٹی بال، فیس ود پارٹی ہارن اور پارٹی ہیٹ، پارٹی پاپر، پوپنگ کارک والی بوتل اور کلینکنگ گلاسز شامل ہیں۔ اگر یہ ابھی تک کسی صارف کی ایپ میں ظاہر نہیں ہوا ہے، تو ممکن ہے ایپ کو اپ ڈیٹ نہ کیا گیا ہو۔

  • واٹس ایپ 2025 میں کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟

    واٹس ایپ 2025 میں کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟

    انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اگلے سال مئی سے کئی آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گی۔

    5 مئی سے، WhatsApp 15.1 سے پرانے iOS ورژن چلانے والے آئی فون ڈیوائسز پر مزید دستیاب نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6، اور آئی فون 6 پلس صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    WhatsApp فی الحال Android 5.0 اور اس سے اوپر والے آلات اور iOS 12 اور اس سے اوپر والے iPhones پر دستیاب ہے۔ تاہم، تکنیکی جدت کو یقینی بنانے کے لیے، WhatsApp پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر ایپ کے لیے سپورٹ ختم کرنا شروع کر دے گا۔

    واٹس ایپ کے اس اقدام سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ ایپ کو معمول کے مطابق استعمال کر سکیں گے۔

  • واٹس ایپ کا فائل شیئرنگ فیچر ٹیسٹنگ کے لیے پیش

    واٹس ایپ کا فائل شیئرنگ فیچر ٹیسٹنگ کے لیے پیش

    فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کو فائل شیئرنگ کے لیے ایک اور طریقہ فراہم کرنے جا رہا ہے۔

    iOS صارفین فائلوں کو قریبی منتقل کرنے کے لیے AirDrop کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اینڈرائیڈ صارفین فائلوں کے تبادلے کے لیے Near By/Quick Share فیچر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب واٹس ایپ صارفین کے لیے ایک نیا طریقہ کار لانے جا رہا ہے۔

    واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں فائل شیئرنگ کے ایک نئے فیچر کا تجربہ کیا گیا ہے۔ جو فائل کو دوسرے موبائل میں منتقل کرے گا اور اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھے گا۔

    واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    مزید برآں، اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے فائلز کی منتقلی کے دوران فائل بھیجنے والے کا نمبر ان لوگوں کو ظاہر نہ کرنے سے صارف کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا جو رابطے کی فہرست میں نہیں ہیں۔ ” In addition, the phone number always remains hidden to non-contacts, ensuring privacy and security in every file exchange.”

    کمپنی نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ یہ فیچر کب متعارف کرایا جائے گا۔

  • یکم جنوری 2023 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا؟

    یکم جنوری 2023 سے کون سے موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا؟

    یکم جنوری 2023 سے کروڑوں موبائل فونز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ واٹس ایپ اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن ہے، جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد بتائی جاتی ہے۔

    میٹا کی ملکیت والی ایپ جدید ترین سسٹم سافٹ ویئرز کو سپورٹ کرنے اور ان سے مطابقت کے لیے اپ ڈیٹس بھی تیار کرتی ہے چاہے وہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس یا پھر ویب ہو۔ اسی وجہ سے ہر سال واٹس ایپ پرانے آپریٹنگ ورژنز کے لیے اپنی سپورٹ بند کر دیتا ہے تاکہ صارفین بھی نئی اپ ڈیٹس پر توجہ دے سکیں۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    اس سال بھی 31 دسمبر کے بعد سے اینڈرائیڈ اور آئی فونز کے ماڈل سمیت پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے کروڑوں پرانے اسمارٹ فونز کے لیے اپنی سپورٹ ختم کررہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جنوری 2023 سے ایپل (Apple)، سام سنگ (Samsung) ، ہواوے (Huawei) اور ایل جی (LG) جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں ماڈلز واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

    صارفن کی سہولت کے لئے ایپل اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے ان ماڈلز کی فہرست پیش کررہے ہیں جن پر یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ سپورٹ نہیں کرے گی۔

    How To Know If Someone Blocked You On WhatsApp

    آئی فون
    یکم جنوری 2023 سے آئی فون 5(iPhone 5) اور آئی فون 5سی (iPhone 5c ) واتس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔

    سام سنگ (Samsung)
    سام سنگ کے جو ماڈلز یکم جنوری سے ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کریں گے جن میں گلیکسی ایس 2 (Samsung Galaxy Ace 2)، گلیکسی کور (Samsung Galaxy Core)، گلیکسی S2 (Samsung Galaxy S2)، گلیکسی S3 منی (Samsung Galaxy S3 mini)، گلیکسی ٹرینڈ 2 (Samsung Galaxy Trend II)، گلیکسی ٹرینڈ لائٹ (Samsung Galaxy Trend Lite)، اور گلیکسی ایکس کور 2 (Samsung Galaxy Xcover 2) شامل ہیں۔

    ہواوے (Huawei)
    چین کی سب سے مقبول موبائل فون کمپنی ہواوے کے جو ماڈلز یکم جنوری 2023 سے واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے، ان میں اسسینڈ ڈی (Ascend D)، اسسینڈ ڈی 1 (Ascend D1)، اسسینڈ ڈی 2 (Ascend D2)، اسسینڈ گی 740 (Ascend G740)، اسسینڈ میٹ (Ascend Mate) اسسینڈ پی 1 (Ascend P1) اور کواڈ XL (Quad XL)شامل ہیں۔

    ایل جی (LG)
    انیکٹ (LG Enact)، لوسڈ 2(LG Lucid 2)، آپٹیمس 4X HD(LG Optimus 4X HD)، آپٹیمس F3 (LG Optimus F3)، آپٹیمس F3Q (LG Optimus F3Q)، آپٹیمس F5 (LG Optimus F5)، آپٹیمس F5 (LG Optimus F6)، آپٹیمس F7 (LG Optimus F7)، آپٹیمس L2 II (LG Optimus L2 II)، آپٹیمس L3 II (LG Optimus L3 II)، آپٹیمس L3 II ڈوئل (LG Optimus L3 II Dual)، آپٹیمس L4 II (LG Optimus L4 II)، آپٹیمس L4 II ڈوئل (LG Optimus L4 II Dual)، آپٹیمس L5 (LG Optimus L5)، آپٹیمس L5 ڈوئل (LG Optimus L5 Dual)، آپٹیمس L5 II (LG Optimus L5 II)، آپٹیمس L7 (LG Optimus L7)، آپٹیمس L7 I (LG Optimus L7 I)،آپٹیمس L7 II ڈوئل (LG Optimus L7 II Dual) اور آپٹیمس نائٹرو HD (LG Optimus Nitro HD) پریکم جنوری سے واٹس ایپ فعال نہیں رہ پائے گا۔

    سونی (Sony)
    یکم جنوری 2023 سے سونی کے بھی ہزاروں اسمارٹ موبائل فون ممکنہ طور پر واٹس ایپ کو سپورٹ نہیں کرپائیں گے۔ ان ماڈلز میں ایکسپیریا آرک S(Sony Xperia Arc S)، ایکسپیریا میرو (Sony Xperia miro) اور ایکسپیریا نیو L (Sony Xperia Neo L) شامل ہیں۔

    دیگر
    لینوو A820 (Lenovo A820)، ایچ ٹی سی ڈیزائر 500(HTC Desire 500)، آرکوز 53 پلاٹینئم (Archos 53 Platinum) اور گرینڈ S فلیکس ZTE (Grand S Flex ZTE) میں بھی واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔

  • واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    واٹس ایپ نے ڈیلیٹ میسیج واپس لانے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

    سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کئے گئے پیغام کو واپس ونڈو چیٹ پر لانے کا نیا فیچر متعارف کرادیا۔ معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے نیا فیچر دسمبر کے آغاز پر متعارف کرایا گیا مگر یہ تمام صارفین کیلئے نہیں تھا تاہم اب واٹس ایپ نے اس فیچر کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ پرانا میسج با آسانی ڈھونڈیں

    واٹس ایپ کا نیا فیچر ڈیسک ٹاپ، اینڈرائیڈ اور آئی فون کے تمام صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ عموماً صارفین کسی میسیج کو ڈیلیٹ کرتے ہوئے غلطی سے ڈیلیٹ فار ایوری ون کی بجائے ڈیلیٹ فار می کر دیتے ہیں، جس سے پیغام صرف ان کے پاس سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے مگر دوسرے صارف تک پہنچ جاتا ہے۔

    How To Know If Someone Blocked You On WhatsApp

    اب ایسا نہیں ہوگا اور غلطی کا احساس ہونے پر ڈیلیٹ شدہ میسیج کیساتھ ان ڈو کا آپشن آئے گا، جسے دبانے سے ڈیلیٹ کیا گیا پیغام اسکرین پر واپس آجائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میسیج کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد انڈو کا آپشن صرف چند سیکنڈز کیلئے ہی موجود رہے گا، اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

  • واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ پرانا میسج با آسانی ڈھونڈیں

    واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ پرانا میسج با آسانی ڈھونڈیں

    کیا آپ کو واٹس ایپ پر پرانا میسج ڈھونڈنے میں مشکل پیش آتی ہے؟ تو پریشان مت ہوں اب آپ کو مزید اسکرول نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین تاریخ ڈال کر اپنا مطلوبہ میسج تلاش کرسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 50 کروڑ صارفین کا واٹس ایپ ہیک؛ زکر برگ نے ڈیٹا محفوظ کرنے کا طریقہ بتادیا

    وابیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ان لوگوں کیلئے بہت کارآمد ہے جو اپنے کسی پرانے میسج کو دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں یا یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کسی مخصوص تاریخ کو کون سے پیغامات شیئر کیے گئے تھے، چیٹ میں کیلینڈر کا آئیکن دیکھا جاسکتا ہے جس پر کلک کرکے آپ تاریخ کا انتخاب کریں گے۔

    how to search message on whatsapp

    ابھی یہ فیچر محدود لوگوں کو فراہم کیا گیا ہے، جن صارفین کی پروفائل میں کیلنڈر کا آئیکن ظاہر ہورہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ فیچر انکے واٹس ایپ اکاؤنٹ پر فعال ہے، یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین تک پہنچ جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق اس فیچر پر گزشتہ دو برسوں سے کام جاری تھا لیکن بیچ میں یہ تاخیر کا شکار ہوگیا تاہم اب اسے پیش کردیا گیا ہے۔

  • 50 کروڑ صارفین کا واٹس ایپ ہیک؛ زکر برگ نے ڈیٹا محفوظ کرنے کا طریقہ بتادیا

    50 کروڑ صارفین کا واٹس ایپ ہیک؛ زکر برگ نے ڈیٹا محفوظ کرنے کا طریقہ بتادیا

    ہیکرز نے دنیا بھر میں واٹس ایپ کے تقریباً 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک کرکے بلیک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیکرز نے مبینہ طور پر 84 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 50 کروڑ واٹس ایپ صارفین کے فون نمبرز ہتھیالیے اور اس ڈیٹا بیس کو حال ہی میں ایک ہیکنگ کمیونٹی فورم پر فروخت کے لیے پیش کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو ایپلی کیشن فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

    خیال رہے کہ اس وقت تقریباً 2 ارب لوگ واٹس ایپ کا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لیک ہونے والے ڈیٹا بیس میں واٹس ایپ کے ایک چوتھائی صارفین کے فون نمبرز ہیں۔ ہیک ہونے والے نمبروں میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی، ساڑھے 4 کروڑ مصری، 5 کروڑ اٹلی، 2 کروڑ 90 لاکھ سعودی عرب، 1 کروڑ 10 لاکھ برطانوی اور ایک کروڑ فون نمبرز روسی صارفین کے ہیں۔

    سائبرنیوز کے مطابق ان نمبرز کو فروخت کرنے والوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ڈیٹا بیس کیسے حاصل کیا تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ یہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کا استعمال کیا۔

    How To Know If Someone Blocked You On WhatsApp

    دوسری جانب تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے تکنیکی طور پر واٹس ایپ کو “ہیک” نہیں کیا تھا، لیکن “ویب اسکریپنگ” کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کیا تھا جس میں ویب صفحات کی تصدیق کے لیے ایک خودکار اسکرپٹ چلانا شامل ہے جس کے لیے نمبر واٹس ایپ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

    یہ معلوم کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ آیا آپ کا فون نمبر اس ڈیٹا بیس میں ہے اگرچہ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اب بھی انتہائی محفوظ ہے، لیکن صارفین واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر ” پیغام آخری بار دیکھا (Last Seen)، ’’آن لائن”، “پروفائل فوٹو”، اور “About” کو”contacts only” میں تبدیل کر کے ہیکنگ سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

    مارک زکر برگ نے یہ نہیں بتایا کہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش ہونے والا واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا کب ہیک ہوا تھا اور اس کے سدباب کے لیے کمپنی نے کیا اقدامات اُٹھائے ہیں۔

  • واٹس ایپ کا پولز فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    واٹس ایپ کا پولز فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    کیلیفورنیا: میٹا کی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ گروپ میں استعمال کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولز نامی اس فیچر سے صارفین گروپ چیٹ کے اندر پولز بنا کر شیئر کر سکیں گے۔

    اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی معاملے میں گروپ کی اکثریتی رائے سامنے آسکے گی۔ WABetaInfo کے ٹیک ماہرین نے اس نئے اضافے کی نشان دہی واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن کی چھان بین کے دوران کی۔ آئی فون کے لیے جاری کیے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے تازہ ترین ورژن میں اب پولز کو چیٹس میں بالکل اس ہی طرح ڈھونڈا جاسکے گا جیسے بغیر پڑھے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر چیزیں ڈھونڈی جاتی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: نئے فیچر کی مدد سے ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ 2 موبائل فونز پر استعمال کریں

    واٹس ایپ میں پولز کا فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کئی عرصے سے خبریں گردش میں تھیں لیکن تاحل یہ ایپ کے لائیو ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔ البتہ بِیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے جاری ہونے کے متعلق کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔