Search results for: “ملکوال”

  • ملکوال میں 2 افراد قتل، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

    ملکوال میں 2 افراد قتل، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس۔ آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی منڈی بہاؤالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی اومنڈی بہاءالدین کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    مرادوال میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق

    پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں حسن جاوید اور محمد رضوان شامل ہیں۔ ڈی پی اومنڈی بہاؤالدین کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

  • ملکوال  کے بیشتر علاقوں میں برائلر مرغ من مانے نرخوں پر فروخت

    ملکوال کے بیشتر علاقوں میں برائلر مرغ من مانے نرخوں پر فروخت

    تحصیل ملکوال کے بیشتر علاقوں میں مرغ برائلر من مانے نرخوں پر فروخت. چکن فروشوں نے دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا.

    دوکانداروں کا کہنا ہے کہ آج مرغ برائلر کا فارم ریٹ 434 روپے تھا لیکن ڈیلرز کی ملی بھگت سے ہمیں کہا گیا کہ 465 روپے فی کلو چارج ہو گا لینا ہے تو لو ریٹ اس سے کم نہیں ہو گا جبکہ دکانداروں کو سپلائی دیتے وقت بھی ایک من کے پیسے وصول کر کے 39 کلو دیا جاتا ہے.

    منڈی بہاءالدین میں آج برائلر مرغ کی تازہ ترین ریٹ لسٹ دیکھیں

    ملک وال میں اتوار کو دکاندار پرچون 700 سے 750 کے درمیان سیل کرتے رہے جبکہ نرخ نامے کے مطابق پرچون 595 روپے فی کلو ہے. ملکوال اور گردو نواح میں چکن فروش دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں.

    گزشتہ کئی ماہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی غائب ہیں. اہل علاقہ نے وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ان ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی لاتے ہوئے فوجداری مقدمات درج کئے جائیں تاکہ سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔

  • 8 سالہ بچی میں پولیو وائرس، وزیر صحت پنجاب کا ملکوال کا دورہ

    8 سالہ بچی میں پولیو وائرس، وزیر صحت پنجاب کا ملکوال کا دورہ

    وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے منڈی بہاءالدین کی تحصیل ملکوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر محمد الیاس گوندل اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم بھی ہمراہ تھے۔

    منڈی بہاءالدین( یکم مارچ 2025) تفصیلات کے مطابق ملکوال کی رہائشی 8 سالہ ماہ نور کے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے پولیو وائرس کی تصدیقی رپورٹ پر وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر ملکوال میں بچی کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے بچی کو تحائف پیش کئے۔

    رواں سال پنجاب سے پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا، صوبائی وزیر صحت نے تردید کردی

    اس موقع پر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ غیرمستند ہے۔ اس وقت ہم سب بچی کے گھر میں موجود ہیں، جو بالکل صحت مند اور معمول کے مطابق چل پھر رہی ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ منڈی بہاءالدین سمیت پنجاب بھر میں پانچ سال تک کے بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پولیو ورکرز پوری جانفشانی سے ویکسینیشن کرتے ہیں اور ماہ نور کی بھی مکمل ویکسینیشن کی گئی ہے جس کے باعث وہ بالکل ٹھیک ہے۔ وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈبلیو ایچ او کی اس بے بنیاد رپورٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے تاکہ ایسی غیر مستند رپورٹس کو روکا جا سکے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کی پنجاب میں دو کیسز رپورٹ کئے جانے پر ہیلتھ کمیٹی بنا دی ہے جو اس کہ مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

    قبل ازیں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال کا بھی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب سے ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق بھی استفسار کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر صحت نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم اور محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہا۔

  • ناجائز تجاوزات کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اے سی ملکوال

    ناجائز تجاوزات کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اے سی ملکوال

    منڈی بہاءالدین{محمدانوربیوروچیف}ناجائز تجاوزات کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں. ان کو ہر حال میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنا ہو گا.

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں منی موٹر وے پر دکانداروں نے ناجائز تجاوزات قائم کر رکھی تھی. انتظامیہ کی طرف سےکئی مرتبہ ناجائز تجاوزات ختم کرنے کا کہا گیا بلکہ اے سی ملکوال محمد ریاض نے دکانداروں کو اپنے آفس میں بلا کر ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی لیکن کسی بھی دکاندار نے اس پر عمل نہ کیا .

    جس پر حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر عمل درامد کرتے ہوۓاے سی ملکوال محمد ریاض ضلع کونسل کے عامر نوید بھٹی محکمہ ہائی وے محکمہ مال اور پولیس تھانہ گوجرہ کے ایس ایچ او سردار محمد نعیم اور ملازمین نے بھاری کرین کی مدد سے سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا.

    اے سی نے کہا چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیع ہے وہ ہم ختم کر کے ہی دم لیں گے. اگر کسی دکاندار نے ناجائز تھڑے شیڈ اور سڑک پر دوبارہ ریڑھی لگوانے کی کوشش کی تو جرمانے ھوں گے. اگر پھر بھی دکاندار باز نہ آۓ تو مقدمات درج کروا کر انہیں جیل یاترا کرنی ہوگی.

    آ ج گوجرہ میں ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوۓسڑک کی حدود میں بناۓ گۓتھڑے، شیڈ اور نہر کنارے لگائی گئی ریڑیوں کو اٹھوا کر صفایا کر دیا گیا. یاد رہے کہ منی موٹر وے سرگودھا منڈی بہاءالدین پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گاڑیوں کا گزرنا محال ھو چکا تھا.

  • ملکوال: 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    ملکوال: 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    ملکوال: محلہ کوٹلی میں دو نوجوانوں کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی.

    ملزموں نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان گرفتار

  • ملکوال پولیس کو مطلوب انسانی سمگلر ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک

    ملکوال پولیس کو مطلوب انسانی سمگلر ایف آئی اے کی حراست میں ہلاک

    انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم ایف آئی اے کی حراست میں دم توڑ گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون نے حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل حسن بھٹی کو گرفتار کیا تھا۔

    ملزم سہیل حسن بھٹی کو ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے اسلام آباد کے علاقے جی 10 سے گرفتار کیا۔ ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا اور ملزم ایف آئی اے اسلام آباد زون اور پنجاب پولیس کو بھی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    متعدد نوجوانوں کی ہلاکت کے باوجود انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد میں 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم منڈی بہاؤالدین کے تھانہ ملکوال میں درج مقدمے میں اشتہاری تھا۔

    ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے جایا جا رہا تھا کہ شیخوپورہ کے قریب اس کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

  • ملکوال: بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار کر قتل کردیا

    ملکوال: بیٹے نے معمولی جھگڑے پر ماں کو گولی مار کر قتل کردیا

    منڈی بہاءالدین میں‌خون سفید ہو گیا. معلولی جھگڑے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کر دیا.

    ملزم فیصل اقبال نے بوقت 5:00Pm شام معمولی لڑائی پر اپنی والدہ کو سر پر فائر کیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ملکوال منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگی.

    ملکوال پولیس اے ایس آئی غضنفر عباس نے ملزم کو دوران ناکہ بندی چوٹ دھیراں سے آلہ قتل (پسٹل) سمیت گرفتار کر لیا گیا. ملزم کو کاروائی کے بعد میانی پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

  • ملکوال: شوہر نے بیوی کو پھندہ دے کر قتل کر دیا

    ملکوال: شوہر نے بیوی کو پھندہ دے کر قتل کر دیا

    منڈی بہاؤالدین: ملکوال میں شوہر نے چادر کے ساتھ گلے میں پھندہ دے کر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ ڈیڈ باڈی ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین میں پوسٹ مارٹم کے لیے صبح سے موجود ہے،لیکن تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہو سکا۔ لڑکی کے والدین سراپا احتجاج۔

    تفصیلات کے مطابق ملکوال کے رہائشی احمد نے اپنی بیوی کرن کو گلے میں چادر کا پھندہ دے کر قتل کر دی ہے۔ بچی کی والدہ اور دیگر لواحقین پولیس کے ہمراہ صبح سے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین مرالہ روڈ میں موجود ہیں، لیکن تاحال ہسپتال والوں کی طرف سے پوسٹ مارٹم نہیں کیا گیا ہے۔

    قتل ہونے والی لڑکی کے لواحقین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شام ہونے والی ہے،لیکن یہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ فوری ہماری بچی کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ہمارے حوالے کی جائے تاکہ ہم کفن دفن کا بندوبست کر سکیں۔

  • ملکوال میں پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو مارا گیا

    ملکوال میں پولیس مقابلہ، اشتہاری ڈاکو مارا گیا

    ملکوال کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک اشتہاری ڈاکو عرفان عرف عرفان مارا گیا۔ پولیس پارٹی نے انہیں چوکی پر روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    گوجرہ پولیس مقابلے میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم ہلاک

    جوابی فائرنگ سے ملزم عرفان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے۔ تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی نفری اور اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی سمیت 18 وارداتوں میں ملوث تھا۔

  • ملکوال: مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 39  لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے

    ملکوال: مسلح ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 39 لاکھ روپے نقدی لوٹ لئے

    منڈی بہاوالدین ملکوال سرکل میں ڈکیتی، راہبری کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ دھڑلے سے جاری ھے. نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا، اور تشدد کا نشانہ بھی بنا ڈالا

    ملکوال سرکل میں ڈکیتی کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ھو گیا نامعلوم مسلع ڈاکو گھر میں داخل ھو کر مسلح ڈاکوؤں نے فیملی کو باندھ کر خواتین بچوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار.

    ملزمان 39 لاکھ سے زائد نقدی رقم، زیورات اور 3 موبائل فون لوٹ کر فرار. پولیس سرکل ملکوال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام، ملکوال سرکل میں ڈاکو راج برقرار.