Search results for: “ریسکیو 1122”

  • 2 کروڑ روپے کی لاگت سےتعمیر ہونے والے ریسکیو 1122 گوجرہ دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

    2 کروڑ روپے کی لاگت سےتعمیر ہونے والے ریسکیو 1122 گوجرہ دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے گوجرہ میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا افتتاح کیا۔

    منڈی بہاءالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 25نومبر 2024) اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ، ڈی او ایمرجنسی ریسکیو 1122 عمران خان سمیت مقامی افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرہ ریسکیو اسٹیشن 1122 کو 2 ایمرجنسی گاڑیوں اور 2 ایمرجنسی موبائل موٹرسائیکل کی سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ ریسکیو کا تربیت یافتہ عملہ 24 گھنٹے مختلف ڈیوٹیز میں شہریوں کو گھر کی دہلیز پر ایمرجنسی سروسز مہیا کرے گا۔

    ممبر قومی اسمبلی چوہدری ناصر اقبال بوسال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت عوام الناس کو کسی بھی قسم کے ایمرجنسی حالات میں ان کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے اور اس کیلئے وہ تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کوریسکیو، علاج معالجہ اور دیگر سہولیات میسر آ سکیں۔

    ریسکیو 1122 کی نئی عمارت کا منصوبہ علاقہ کے عوام کے ساتھ وعدے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیورز کے کام کی تعریف کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اسی طرح جانفشانی سے کام سر انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کوصحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور ان سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کے عزم پر قائم ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی تاریخ میں زندہ رہتے ہیں ایسی عظیم شخصیات کی حوصلہ افزائی بھی ہمارا فرض ہے۔ڈپٹی کمشنر نے گوجرہ ریسکیو اسٹیشن میں جلد فائر بریگیڈ گاڑی فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔مقامی افراد کا حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو کی فراہمی گوجرہ اور گردونواح کی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔

  • ریسکیو 1122 ملکوال نے بچی کی جان بچائی

    ریسکیو 1122 ملکوال نے بچی کی جان بچائی

    ریسکیو 1122ملکوال کی بہترین کاروائی ایک بچی کی جان بچانے میں کامیاب

    مورخہ یکم مئی دن کو تقریبا ساڑھے 12 بجے ریسکیو 1122 اسٹیشن ملکوال پر دو لوگ انتہائی پریشانی کی حالت میں ایک چھوٹی سی بچی کو اٹھائے بھاگتے ہوئے داخل ہوئے اور فریاد کر رہے تھے کہ ہماری بچی کے ناک میں موتی پھنس گیا ہے۔ جس وجہ سے بچی کو سانس لینے میں بہت دشواری اور رنگ زرد پڑ گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکوال سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتال لے کے گئے ہیں انہوں نے توجہ نہیں دی اور کہا ہے کہ اس اس وقت ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ شام کو آجائیں۔ اگر زیادہ جلدی ہے تو اس کو منڈی لے جائیں اولاد کی تڑپ والدین کو کب چین لینے دیتی ہے وہ بچی کو لے کر ملکوال سے منڈی کے لیے روانہ ہو گئے۔

    ریسکیو آفس ملکوال کے پاس پہنچے تو بچی کی حالت خراب ہو گئی تھی۔ ان کی بات سنتے ہی فورا کنٹرول پر کال کر کے گاڑی ڈسپیچ کروائی۔ وقار یونس ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن بچی کے والدین کو حوصلہ دے کر بچی کو لٹا کر Professional طریقے سے سیفٹی پن کی مدد سے ناک میں پھنسے موتی کو نکال دیا جس پر لواحقین نے بہت دعائیں دیں، شکریہ ادا کیا اور ساتھ ریسکیو 1122 جیسے عظیم ادارہ بنانے اور چلانے والو کو خراج تحسین پیش کیا-

  • ریسکیو 1122 نے مارچ میں ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی

    ریسکیو 1122 نے مارچ میں ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز یکم اپریل 2024) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی۔ ان حادثات کے ہونے کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔ حادثات ہونے کی نمایاں وجوہات میں ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ،لاپرواہی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیور وغیرہ ہیں۔

    اجلاس میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی لانے کیلئے مختلف تجاویز زیر بحث لائی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ والدین میں اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی کی ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔

    انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ، بغیر رجسٹریشن چنگچی رکشہ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اور اوورلوڈ گاڑیوں کو کسی صورت بھی شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری چالان کئے جائیں بلکہ ان گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کر دیا جائے۔ ان اقدامات سے ہم ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں۔

  • ریسکیو 1122 نے جنوری میں ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کر دی

    ریسکیو 1122 نے جنوری میں ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کر دی

    ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 26فروری 2024) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی ۔ ان حادثات کے ہونے کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    حادثات ہونے کی نمایاں وجوہات ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیور وغیرہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ والدین میں اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی کی ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔

    انہوں نے ٹریفک افسران کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو کسی صورت شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری چالان کئے جائیں بلکہ ان گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کر دیا جائے۔ان اقدامات سے ہم ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں ۔

  • ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 پھالیہ کا دورہ کیا

    ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے ریسکیو 1122 پھالیہ کا دورہ کیا

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرنوالہ سید کمال عابد نے اسٹیشن ریسکیو 1122 پھالیہ کا دورہ کیا۔ ریسکیو آفس آمد پر 1122 کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسرکو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 13 فروری 2024 ) ریجنل ایمرجنسی آفیسرنے ضلع منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6 ماہ کی کارگردگی جبکہ سٹاف کے ٹرن آوٹ سمیت گاڑیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، ریسکیو سیفٹی آفیسرز، سٹیشن کوآرڈینیٹرز، کنٹرول روم انچارجز، سینئر اکاﺅنٹنٹس اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو آفیسرز اور ریسکیورز کو ہدایت کی وہ اپنے فرائض خلوص دل سے سر انجام دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسپانس دیں کیونکہ آپ کے بروقت ریسپانس سے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے اور یہی آپ کی ذمہ داری ہے۔

    بعد ازاں ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے حادثہ میں شہید ہونے والے ریسکیو ڈرائیور مزمل شہزاد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہید کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

  • دھند کے باعث منڈی بہاؤالدین ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور شہید

    دھند کے باعث منڈی بہاؤالدین ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو حادثہ، ڈرائیور شہید

    منڈی بہاؤالدین، ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو لکھیا پل کے قریب حادثہ، ڈرائیور مزمل شہزاد شہید۔

    قادر آباد لکھا پل کے قریب ریسکیو1122 کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی. حادثہ دھند کے باعث سڑک پر کھڑی گنے سے لدی ٹرالی سے پیش آیا. حادثہ کے باعث ریسکیو ڈرائیور مزمل شہزاد موقع پر شہید ہوگیا.

    ریسکیو گاڑی میں سوار 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے. ریسکیو کی گاڑی فرنٹ سے تباہ ہوگئی . ریسکیو کی گاڑی ایمرجینسی پر قادر آباد کی طرف جا رہی تھی . شہید ریسکیو ڈرائیور مزمل کا جسد خاکی پھالیہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

  • ممز کمپیوٹر کالج منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 نے طلبا و طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی

    ممز کمپیوٹر کالج منڈی بہاوالدین میں ریسکیو 1122 نے طلبا و طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی

    پاکستان لائف سیور پروگرام کے تحت MIMS Institute کے طلباء اور طالبات کو زندگی بچانے کی بنیادی مہارتیں سکھائی گئیں. اس تربیت میں ریسکیو 1122 کی ذمہ داریاں، خون روکنے کے طریقے، ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں بطور فرسٹ ریسپانڈر علاج اور اچانک دل بند ہونے کی صورت میں دل اور پیپھڑوں کو بحال کرنے کے طریقے سکھائے گئے۔

    اگر آپ بھی لوگوں کی جان اصول و ضوابط کے مطابق بچانا چاہتے ہیں تو اپنے علاقہ کے قریبی ریسکیو 1122 کے دفتر میں رابطہ کریں یا پلے سٹور سے “PAK LIFE SVER ” اور ” RESCUE CADET CORPS” ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرکے امتحان پاس کریں اور ریسکیو 1122 کے محفوظ معاشرہ کے خواب کی تکمیل کریں۔

    منڈی بہائوالدین میں Art Exhibition کا انعقاد کیا گیا، ویڈیو دیکھیں

    https://www.facebook.com/watch/?v=286901344264177

  • ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 12ویں نیشنل ریسکیو چیلنج انٹرا ڈویژنل کے سالانہ مقابلہ جات کا انعقاد

    ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام 12ویں نیشنل ریسکیو چیلنج انٹرا ڈویژنل کے سالانہ مقابلہ جات کا انعقاد

    سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد کی زیرسرپرستی 12ویں نیشنل ریسکیو چیلنج انٹرا ڈویژنل کے سالانہ مقابلہ جات ضلع منڈی بہاوالدین میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 15ستمبر 2023 ) ریسکیو مقابلہ جات میں ڈویژن گوجرنوالہ کی چھ ٹیموں نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوالدین، حافظ آباداورسیالکوٹ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں معروف سماجی شخصیت عنایت الرحمن گوندل اور میاں آصف نے خصوصی شرکت کی۔

    تمام ٹیموں نے ریسکیو تکنیکی حادثات کی صورت میں طبی امداد دینا، بلندی میں پھنسے لوگوں کو بچانا، گہرے کنوئیں میں گرے افراد کو ریسکیو کرنا، ڈوبنے والے شخص کی لاش کی تلاش کر نا، تیراکی اور ریسکیو فائر فائٹر (FR,LFR) کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ ٹیموں کی نمائندگی اور حوصلہ افزائی کے لیے ڈویژن بھر کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر ز بھی مقابلہ جات کے دوران موجود رہے۔

    مقابلہ جات میں اول پوزیشن گوجرانوالہ ، دوم منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ جبکہ سوم پوزیشن گجرات نے حاصل کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ریسکیو کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اور مقابلہ جات میں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلہ جات سے ریسکیو کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

    انہوں نے کہاکہ ریسکیو 1122 ہمارا فخر اور دوسروں کیلئے رول ماڈل ہیں،کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرین کی ہر قسم کی مدد ریسکیو 1122 کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مقابلہ جات کیلئے کئے گئے انتظامات پر اپنے گہرے اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے تمام ٹیموں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹرافیاں اورشیلڈز تقسیم کیں۔

  • ریسکیو 1122 نے 6 ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کر دی

    ریسکیو 1122 نے 6 ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ضلع بھر میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے حوالے سے ایکسیڈینٹل ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

    منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 07ستمبر 2023 )اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین سہیل ریاض چھینہ، سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم، ڈی ایس پی ٹریفک محمد طارق شفیع، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عمران خان نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ضلع میں پچھلے 6 ماہ کے دوران ہونے والے حادثات کی رپورٹ پیش کی ۔ ان حادثات کے ہونے کی وجوہات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔حادثات ہونے کی نمایاں وجوہات ٹریفک قوانین کی لاعلمی اور ان پر عمل پیرا نہ ہونا ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، تیز رفتاری وغیرہ ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بریفنگ سننے کے بعد کہا کہ والدین میں اس بات کی آگاہی پیدا کی جائے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی کی ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔ انہوں نے ڈی ایس پی ٹریفک کو موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو کسی صورت شاہراہوں پر نہ آنے دیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بھاری چالان کئے جائیں بلکہ ان گاڑیوں کو تھانوں میں بھی بند کر دیا جائے۔ان اقدامات سے ہم ممکنہ ٹریفک حادثات میں کافی حد تک کمی لا سکتے ہیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور سیکرٹری آر ٹی اے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

  • ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    ریسکیو 1122 منڈی بہاءالدین نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

    ریسکیو 1122منڈی بہاﺅالدین کی سالانہ کارکردگی 2022 کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کنٹرول روم انچارج امتیازعلی نے اجلاس میں سالانہ کارکردگی کے حوالے سے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی۔

    منڈی بہاﺅالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 02 جنوری2023) اجلاس کو بتایا گیاکہ سال 2022 میں ایک لاکھ 9 ہزار 217 کالز موصول ہوئیں، جن میں 20 ہزار 541 ایمرجنسی کالز جبکہ 72 ہزار 418 ڈسٹربنگ اور بوگس کالز ، 16ہزار 180 معلوماتی کالز، 24 رانگ کالز اور 54 فیک کالز شامل ہیں۔ ایمرجنسی کالز کا تناسب 7.87 رہا۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسکیو 1122 منڈی بہاوالدین نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    سال 2022 میں 20 ہزار 541 ایمرجنسیز پر بر وقت مدد فراہم کی گئی۔ جن میں سے 4 ہزار 953 روڈ ٹریفک حادثات، 27 ڈوبنے، 366 آگ لگنے 653 کرائم، 8عمارت منہدم ہونے اور 14 ہزار 534 میڈیکل و دیگر واقعات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کا تناسب 56.28 رہا ،جس میں7 ہزار 445 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور 14 ہزار 936 زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا جبکہ 584 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔

    ریسکیو 1122 منڈی بہاﺅالدین کا ایمرجنسیز میں بر وقت ریسپانس کم سے کم ٹائم 7.87 منٹ رہا۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مستقبل میں بھی مذید جانفشانی اور پیشہ وارانہ انداز میں فرائض کی ادائیگی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سٹیشن کوآرڈینیٹر سہیل خان، ایڈمن آفیسر، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔