live stock

کٹا فربہ پروگرام: 214 مویشی پال کسانوں کو 43 لاکھ 83 ہزار959 روپے کے چیکس تقسیم

وزیر اعظم پاکستان کا منصوبہ برائے کٹا فربہ پروگرام وکٹا بھینس بچائو پروگرام کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ کی زیر نگرانی 347 مویشی پال کسانوں کو سکیم کے تحت ضلع منڈی بہاوالدین میں 214 مویشی پال کسانوں کو سکیم کے تحت 43 لاکھ 83 ہزار959 روپے کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21 اپریل 2022 ) اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ممتاز بیگ نے بتایا کہ یہ دو مختلف سکیمیں ہیں، کٹا بچائو سکیم کے تحت رجسٹر ڈ ہونے والے کٹو ں پر 6500 روپے فی کٹاچار ماہ بعد اور کٹا فربہ سکیم کے تحت رجسٹرڈ ہونے والے کٹوں پر 4000 روپے فی کٹا تین ماہ مکمل ہونے پر گورنمنٹ خوارک کی مد میں سبسڈی کے طور پر دئیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک رجسٹرڈ ہونے والے کٹوں کو مفت ٹیگنگ، ڈیورمنگ اور ویکسی نیشن کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت جانوروں کے گوشت میں اضافے کیلئے مویشی پال حضرات کو کروڑوں روپے کی سبسڈی مہیا کر رہی ہے .

جس سے مویشی پال حضرات کو بہت فائدہ حاصل ہو رہا ہے اور ایسی تقریبات کا مقصد مویشی پال حضرات کی ناصرف حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ انہیں یہ آگاہی بھی فراہم کرنی ہے کہ حکومت پنجاب نے مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے لاتعداد اقدامات اٹھائے ہیں اور وہ ان سہولیات سے مستفید ہوکر خاطر خواہ مالی فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں