wheat

منڈی بہاﺅالدین میں 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید اری قیمت مقرر

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم 2022 کے ہدف کی تکمیل کو ہر صورت مکمل کیا جائے ،حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی اور مقرر کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے ان کے گودام سیل کر کے تمام گندم اٹھا لی جائے۔اگر کوئی رکاوٹ درپیش ہو تو اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لا کر فوراََ دور کیا جائے۔

منڈی بہاوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 21اپریل 2022) ان خیالات کا اظہار گندم خریداری مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احسان الحق ضیاء، تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں قائم گندم خریداری مراکز پر 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خرید اری کی جا رہی ہے اور ضلع منڈی بہاوالدین کیلئے مقررہ ہدف 6 لاکھ 24 ہزار گندم بوری کے ٹارگٹ کو مکمل کر لیا جائے گا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد حکومت کی پالیسی کے تحت مقرر کردہ ہدف کو یقینی بنانا ہے، ضلع بھر کے کسانوں سے گندم کا ایک ایک دانہ خریدا جائے ۔گندم خریداری مہم میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی سمگلنگ /غیر قانو نی نقل وحمل کی روک تھا م کیلئے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم کر دہ چیک پوسٹس پر واچ اینڈ وارڈ سسٹم کو موئثر اور فعال رکھا جائے ، غیر قانونی گودام مالکان اور ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں