newborn baby

منڈی بہاءالدین کے مریض گھر بیٹھے فری طبی معاونت لے سکیں گے

منڈی بہاوالدین کی عوام کیلئے خوشخبری، فخر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی خصوصی کاوش سے اب ضلع منڈی بہاءالدین کے گھر بیٹھے مریض بذریعہ ٹیلی فون ڈاکٹر سے فری طبی معاونت حاصل کر سکیں گے.

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 7 مئی 2022) ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین محمد شاہد اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن یاسین ورک نے ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ KEMU کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے پاکستان کے تمام خطوں کی طرح ضلع منڈی بہاءالدین کے لوگوں کو ٹیلی کنسلٹیشن کی مفت سہولیات کی پیشکش کی .

اب آن لائن ذرائع سے درس و تدریس کا عمل جاری ہے، خریداری آن لائن ہو رہی ہیں، اسی طرح گھر بیٹھے علاج معالجے کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن کا چلن عام ہوتا جا رہا ہے۔ بلاشبہ یہ سب موجودہ ہنگامی حالات میں ایک بہتر اور آسان طریقہ بن کر سامنے آیا ہے۔

پیما (پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن) نے 23 مارچ کو اپنی ہیلتھ ہیلپ لائن کا آغاز کیا۔ اس میڈیکل ہیلپ لائن کی سہولت پورے ملک میں بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر 3 شفٹوں میں کام کر رہے ہیں یعنی مریض صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک رابطے کرسکتے ہیں‘۔

ہیلپ لائن کے حوالے سے ڈاکٹر حوریہ نے بتایا کہ مریض انہیں بذریعہ واٹس ایپ کال اور ویڈیو رابطہ کرتے اور اپنی میڈیکل رپورٹس اور دواؤں کے نسخے بھیجتے ہیں تاکہ ڈاکٹر مرض اور مریض کا بہتر انداز میں معائنہ کرسکیں۔ ہمیں نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں بلکہ سعودی عرب، برطانیہ ،دبئی اور امریکا سے دن میں تقریباً 140 سے 150 کال موصول ہو رہی ہیں جو کہ مزید بڑھ رہا ہے.

مفت طبی معاونت حاصل کرنے کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کریں.

telemedicine pakistan

اپنا تبصرہ لکھیں