mandi bahauddin cheema chowk

اسسٹنٹ کمشنر نے چیمہ چوک میں حادثے کے باعث الٹنے والی بس کو ہٹوا دیا

منڈی بہاؤالدین ۔ڈی سی کے احکامات ،چیمہ چوک میں تیزرفتاری کے باعث الٹنے والی بس کو سڑک سے ہٹادیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر کاشف جلیل کی نگرانی میں مشینری لگاکر مسافر بس کو سیدھا کیا. سڑک کو کلیئر کردیاگیاہے ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔

منڈی بہاؤالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 18 مئی 2022) تفصیلات کے مطابق آج رات تیز رفتار مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی تھی جس کے باعث موٹرسائیکل سواروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہائوالدین منتقل کر دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاءالدین: تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 31 افراد زخمی

حادثے کے بعد الٹنے والی مسافر بس کافی دیر تک سڑک پر ہی رہی جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی. میڈیا کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین محمدشاہد نے فوری روڈ کلیئر نہ کرنے اور امدادی کاروائیوں بارے نوٹس لیاتھا. اور اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین کاشف جلیل کو سڑک کلئیر کروانے کا ٹاسک سونپا تھا.

اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین کاشف جلیل نے اپنی نگرانی میں مشینری لگاکر مسافر بس کو سیدھا کیا اور سڑک کو کلیئر کردیا . ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری ہے۔زخمیوں کو طبی امدادکے حوالے سے سختی سے ہدایات دی گئی ہیں۔ڈی سی منڈی بہائوالدین محمد شاہد

منڈی بہاؤالدین ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد شاہد کی میڈیاسے بات چیت

اپنا تبصرہ لکھیں