ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، محمد شاہد

ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، محمد شاہد

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی پر تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کی جگہوں کی تسلسل کے ساتھ سرویلینس کو مزید تیز کریں اور اس کی تلفی کو سو فیصد ممکن بنایا جائے تا کہ ضلع کو ڈینگی سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے افسران پر واضح کیا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کی ہر گز گنجائش نہیں ہے۔

منڈی بہاوالدین( ایم.بی.ڈین نیوز 7مئی 2022) ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے اجلاس کو ان ڈور، آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، ڈینگی سپرے ، انسداد ڈینگی سے متعلق ادویات کے سٹاک، ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک کی کاروائی کے مطابق جن جگہوں پر ہاٹ سپاٹ ڈینگی لاروا پایا گیا وہاں پر فوری کارروائی کر کے کیمیکل اور مکینیکل لاروا سائیڈنگ کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم گردونواح کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔ محمد شاہد نے شرکاء پر زور دیاکہ وہ انسدادڈینگی سمیت دیگر امراض کے خاتمے کے لیے کی جانے والی حکومتی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں