ضلع منڈی بہاؤالدین کے مثبت پہلو۔ اپنی مدد آپ کے تحت صاف پانی کا پلانٹ۔ ڈھوک کاسب ویلفیئر کے زیر اہتمام گورنمنٹ میجر قیصر محمود ساہی شہید ہائیر سیکنڈری سکول ڈھوک کاسب میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے لیے کام کا افتتاح کر دیا گیا۔
منڈی بہاوالدین (ایم.بی.ڈین نیوز 30 مارچ 2021) صاف پانی پروجیکٹ کے لیے خصوصی تعاون چوہدری امجد ساہی نے کیا ہے۔ پروفیسر جناب غلام قادر مرحوم کی یاد میں تعمیر کیے جانے والے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح علاقہ کے استاد الاساتذہ جناب ماسٹر محمد صغیر اور جناب ماسٹر محمد نواز ساہی نے اپنے دست مبارک سے کیا.
اس موقع پر پرنسپل سکول ہذا جناب عبدالعزیز گجر صاحب اور ڈھوک کاسب ویلفیئر کے نمائندگان خالد محمود گجر اور فلک شیر گوندل بھی موقع پر موجود تھے۔ ڈھوک کاسب ویلفیئر کی جانب سے گاؤں میں تیسرا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔