منڈی بہاءالدین (نامہ نگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سی پی ڈی پی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا ضلع منڈی بہاءالدین میں کلسٹر بیسڈ ٹیچرز ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا.
ٹریننگ سیشن کا آغاز 5 اپریل سے ہوا جو 9 اپریل تک جاری رہے گی۔ ٹریننگ سیشن روزانہ صبح 9 بجے سے 2 بجے تک ہو گا۔ پیف کی طرف سے ماسٹر ٹرینر عاطف عباس اساتذہ کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ ٹریننگ پروگرام میں السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا، محمدی ماڈل اسکول کدھر، بنیاد کمیونٹی اسکول جھنگ, غزالی ایجوکیشن اسکول میانوال رانجھا اور دی ریڈرز اسکول کٹھیالہ شیخاں کے ہر سکول سے 5، 5 اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔
السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا کے پرنسپل محمد آصف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی تربیت سے ہی ہم بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن مہیا کر سکتے ہیں۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے تربیت کا اہتمام کرنا قابل تحسین قدم ہے۔ ماسٹر ٹریننر عاطف عباس صاحب نے اساتذہ کو مختلف عنوانات پہ ٹریننگ دی۔ ان کاکہنا تھا کہ جس طرح ہم اساتذہ کو عملی طریقے سے تربیت کرواتے ہیں اس سے بچوں کی کارکردگی کے حوالے سے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔