old dhq hospital mandi bahauddin

پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بطور THQ ہسپتال منڈی بہاؤالدین سٹی کی منظوری

منڈی بہاؤالدین سٹی کے لئے بڑی خوشخبری.پرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو بطور THQ ہسپتال منڈی بہاؤالدین سٹی کی منظوری دے دی گئی.

منڈی بہاءالدین (‌ایم.بی.ڈین نیوز 26 فروری 2022) ایم این اے حآجی امتیاز احمد چوہدری کی خصوصی کاوش سےپرانے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاءالدین کو بطور THQ ہسپتال منڈی بہاؤالدین سٹی کی منظوری دے دی گئی جس کا باقاعدہ سی ایم ڈائریکٹو بھی جاری کر دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں: منڈی بہاؤالدین ٹی ایچ کیو ہسپتال بناو مہم کے سلسلے میں کالج چوک میں بھرپور احتجاج

وزیراعظم کے جلسہ منڈی بہاؤالدین میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی جانب اہم قدم . ایم این اے حاجی امتیاز احمد چوہدری کی بھرپور محنت اور کوششوں سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب نے THQ ہسپتال منڈی بہاؤالدین سٹی کی باقاعدہ منظوری دے دی ، جس کا باقاعدہ سی ایم ڈائریکٹو بھی جاری کر دیا گیا ھے ۔ منڈی بہاؤالدین شہر کی عوام کو صحت کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر ملیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں