ٹائیفا ئیڈ سے حفا ظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 92 ہزار سے زائد بچوں کو ٹائیفا ئیڈ سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کی جائے گی

منڈی بہاﺅالدین( ایم.بی.ڈین نیوز یکم فروری2021) ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کے تحفط کیلئے والدین انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے بھر پور استفادہ حاصل کریں،پنجاب حکومت عوام الناس کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے،عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈسے بچاﺅ کی ویکسی نیشن ضرور کروائیں تا کہ اس مہلک اور خطرناک بیماری سے بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آج یہاں نئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں انسداد ٹائیفائیڈ کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لگائے گئے انسداد ٹائیفائیڈ کاﺅنٹر پر بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کے عمل کا خود معائنہ کیا اور بچوں کو ویکسی نیشن کی کوریج کے نشانات بھی لگائے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق، سی ای او ہیلتھ (ڈی ایچ اے ) ڈاکٹر محمد الیاس گوندل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر افتخار احمد،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد عباسی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عمر مرتضیٰ پراچہ، ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر اعجاز مغل، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے پولیو/ای پی آئی رافعہ ناہید، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف خالق کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرسی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے بتایا کہ ضلع منڈی بہاﺅالدین میں یکم فروری سے 15فروری تک ٹائیفا ئیڈ سے حفا ظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران ضلع کی 12یو سی ایم اوزکے شہری علاقوں میں 9ماہ سے 15سال تک کی عمر کے 92 ہزار سے زائد بچوں کو ٹائیفا ئیڈ سے بچاﺅ کی ویکسی نیشن کی جائے گی اور اس دوران رہ جانے والے بچوں کو کیچپ ڈیز میں کور کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں محکمہ صحت کی47 آﺅٹ ڈور ٹیمیں 8فسیلیٹی سنٹرزجن میں (5گورنمنٹ اور 3پرائیویٹ ہسپتال) شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز جن میں ٹراما سنٹر،قائم ہونے والی نئی پناہ گاہ،میڈیکل ایمرجنسی وارڈ اور مائینر آﺅٹ ڈور کا بھی معائنہ کیا۔سی او ہیلتھ اور ایم ایسڈی ایچ کیو نے ڈپتی کمشنر کو مریضوں کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے دیگر امورز سے متعلق بریفنگ بھی دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے اپنے اطمینان کا اظہا ربھی کیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف نواز نے نئے ڈی ایچ کیو میں قائم ہونے والی پناہ گاہ کا افتتاح کیا ۔وہاں پر مریضوں اور ان کے آنے والے لواحقین کو پناہ گاہ میں ایک مقامی امت ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے دوپہرکا کھانا بھی دیا گیا۔فاﺅنڈیشن کے چیئرمین نے ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے دوپہر کا کھانا مہیا کرنے کا اعلان کیا جس کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑی عبادت ہے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے خلوص نیت سے کئے جانے والے کام خد ا کی بارگاہ میں بہت بڑی عبادت کا درجہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں