گوجرہ (نامہ نگار ) پولیس کی بروقت کاروائی ۔زمیندار کی دس سالہ مغویہ بیٹی لاہور سے برآمد ۔پولیس ذرائع ۔گذشتہ شام تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ انہے شریف سے 10سالہ علیزہ کو اغواء کیا گیا۔شادی کی تقریب کے دوران بچی کو گن پوائنٹ پر کار میں ڈال کر ملزمان فرار ہوگئے ۔پولیس ذرائع ۔
مبینہ اغواء کار ایک مقامی زمیندار کے ہاں ملازم ہیں ۔بچی کے والد عبدالرحمن کی اطلاع پر کٹھیالہ شیخاں پولیس نے ملزمان ناصر۔ظفر اور بلال مسلم شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد مقامی پولیس نے ایچ ایس ایچ او تھانہ کٹھیالہ شیخاں ارمغان مقسط کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے کامیاب آپریشن کے بعد مغویہ کو برآمد کرلیا۔
پولیسں نے اغواء کنندگان سمیت متعدد سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ اغواء کاروں کا منظم گروہ ہے۔ان کے پاس شناختی کارڈ بھی نہیں ہے ۔انہیں ٹریس بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔یہ مختلف زمینداروں کے پاس سیری (ملازمت) کرتے ہیں ۔اور موقع ملنے پر بچیاں اغوا کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔