coronavirus in mandi bahauddin

منڈی بہاءالدین میں کورونا کے 13 کیسز رپورٹ

اسلام آباد، لاہور (نیوزرپورٹر، ہیلتھ رپورٹر ، دنیا نیوز، خبر ایجنسیاں) ملک کی 43 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ، 12 کروڑ60لاکھ 87 ہزار 515 شہریوں کی مکمل یا جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں مزید کمی ، مثبت شرح 2.1 فیصدرہ گئی ، 24 گھنٹے میں 20 اموات، 847 نے کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی اموات 30،173 ہوگئیں۔ پنجاب میں 4 ہلاکتیں، 319 مریض سامنے آئے. لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی میں ایک ایک مریض دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون ویریئنٹ کی اہم ترین علامات سامنے آگئیں

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز 36 ہزار803 ہو گئے ۔ مجموعی طور پر 15 لاکھ 8 ہزار 504 افراد کو رونا میں مبتلا ہوئے ۔ محکمہ ہیلتھ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹ کیسز کی کل تعداد 7,550 ، اموات کی کل تعداد 13,496 ہوچکی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17,077 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔

لاہور سے 198، ملتان 17، راولپنڈی 15 ، منڈی بہاؤالدین 13، فیصل آباد 12، ساہیوال ، بہاولپور 6، شیخوپورہ اور ڈیرہ غازی خان سے 5 ، گوجرانوالہ، سرگودھا، رحیم یار خان ، او کاڑه، نکانہ صاحب اور قصور سے کو رونا کے 3، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیس کی مجموعی شرح 1.9 فیصد، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد ، راولپنڈی 1.6، فیصل آباد0.8 فیصد، ملتان 1.8 ، گوجرانوالہ سے 0.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا کی پانچویں لہر میں وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر35 اموات ہوئی ہیں اور 26 ہزار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں