ہمارے اداروں کی بے حسی سے ایک اور کلی ظلم کا شکار ہو گئی. منڈی بہاءالدین سرگودھا بارڈر سے لاپتا بچی کی لاش 10 روز بعد کھیتوں سے برآمد . انا للہ وانا الیہ راجعون۔
منڈی بہائوالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 31 مئی 2022) تفصیلات کے مطابق 21 مئی کو کلیان پور گاؤں (منڈی بہائوالدین سرگودھا بارڈر ) سے لاپتا ہونے والی پانچویں جماعت کی بچی مافیا زینب کی لاش 10 روز بعد کھیتوں سے ملی۔ اس حوالہ سے پولیس تھانہ میانی نے متعدد افراد سے تفتیش کی لیکن کوئی سراغ نہ مل سکا .
یہ بھی پڑھیں: میانہ گوندل: حوا کی بیٹی کو زبردستی گھر سے اٹھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
آج ملنے والی معصوم بچی کی لاش ہڈیوں کے ڈھانچے کی صورت میں ملی۔ اس بچی کی گمشدگی کی پوسٹیں مختلف سوشل میڈیا پیجز پر لگائی گئیں، FIR درج کی گئی. مختلف فورم پر ارباب اختیار سے اپیلیں کی گئیں کہ بچی کو جلد از جلد تلاش کیا جائے۔ افسوس ہمارے اداروں کی بے حسی سے ایک اور کلی ظلم کا شکار ہو گئی۔