ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر گمشدہ بچی معافیہ وارث کو بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا گیا.
منڈی بہاوالدین پولیس( ایم.بی.ڈین نیوز 20 اپریل 2022): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین انور سعید کنگراکی ہدایت پر الطاف حسین وڑائچ ڈی ایس پی ملکوال سرکل کی زیر قیادت تھانہ ملکوال طارق محمود وڑائچ ایس ایچ او۔ ہیڈ محرر شاہد عباس تارڑ و انکی ٹیم کی زبردست کاروائی
گزشتہ روز گم ہونے والی بچی معافیہ دختر وارث علی قوم بھٹی سکنہ ہال مقیم ملکوال کی گمشدگی کی اطلاع پر تھانہ ملکوال پولیس نے بروقت تلاش جاری کردی اور دن رات کی محنت و تگ و دو کے بعد بچی کو ڈھونڈ کر بحفاظت وارثان کے حوالے کر دیا جس پر انکی طرف سے منڈی بہاوالدین پولیس کا اظہار تشکر و دعآئیں کی گئی۔