dhamaka express mandi bahauddin

سی ای او ریلویز نے مسافر ٹرین چناب ایکسپریس کا افتتاح ملکوال ریلوے اسٹیشن پر کر دیا

سی ای او ریلویز ظفر زمان رانجھا نے مسافر ٹرین چناب ایکسپریس کا افتتاح ملکوال ریلوے اسٹیشن پر کر دیا ٹرین سرگودھا سے لالہ موسیٰ تک چلے گی

منڈی بہاءالدین ( ایم.بی.ڈین نیوز 14 اپریل 2022) منڈی بہاءالدین کی عوام کا کا دیرینہ مطالبہ منظور ہو گیا سرگودھا سے لالہ موسیٰ تک چناب ایکسپریس ٹرین کو بحال کر دیا گیا اس سلسلہ میں منڈی بہاءالدین کے علاقہ ملکوال ریلوے اسٹیشن پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز ظفر زمان رانجھا نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اڑھائی سال قبل ٹرین سروس کو بند کرنا پڑا تھا جس سے مسافروں کو کافی مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا.

منڈی بہاءالدین میں ٹرین کے اوقات کار جانئیے

انہوں نے کہا کہ چناب ایکسپریس اس لوکل سیکشن پر ایک کامیاب ٹرین تھی جسے مسافروں کی سہولت کیلئے بحال کر دیا گیا ہے جس سے سرگودھا، بھلوال، پھلروان، پنڈمکو، ملکوال، منڈی بہاءالدین ڈنگہ اور لالہ موسیٰ کے ہزاروں مسافروں کو سفری سہولت دوبارہ حاصل ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ ملکوال سے پنڈدادنخان روٹ پر بھی ٹرین سروس جلد بحالی کی کوشش کریں گے.

یہ بھی پڑھیں: ملکوال، منڈی بہاؤالدین، لالہ موسیٰ اور سرگودها کی عوام کا ملت ایکسپریس ٹرین کے ساتھ سٹینڈرڈ کوچ لگانے کا مطالبہ

ابھی ہمیں کوچز کی کمی کا سامنا ہے کوچز کی فراہمی کیلئے ایک ملک سے معاہدہ کر رکھا ہے امید ہے کہ ماہ جولائی میں کوچز ملنا شروع ہو جائیں گی سی ای او ظفر زمان رانجھا نے افتتاحی فیتہ کاٹ کر ٹرین کو لالہ موسیٰ کیلئے روانہ کیا،

اپنا تبصرہ لکھیں